وزیر اعلی کے نام چھٹی لکھ کر ناسک کے 37 سالہ کسان کی ریلوے ٹریک پر خودکشی

وزیر اعلی کے نام چھٹی لکھ کر ناسک کے 37 سالہ کسان کی ریلوے ٹریک پر خودکشی

ناسک (رحمانی زاہد بیباک)
 کھیتی کے لئے حاصل کئے گئے قرض کے بوجھ تلے دبے کسان نے وزیر اعلی مہاراشٹر دیویندر فڑنویس کے نام چھٹی لکھ خودکشی کرلی ہے جس سے حکومت پر تنقید کا سلسلہ دراز ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق ناسک کے بگھور نامی گاؤں کے ساکن جگدیش بھیرو شر ساٹھ 37 سال کے جوان کسان نے ریلوے ٹریک پر اپنی جان دے دی جس سے ریاست بھر میں ہلچل مچ گئی ہے ناسک ضلع مہاراشٹر میں کھیتی باڑی کے تناظر میں باغات سے مشہور ہیں ریاست مہاراشٹر کے کسانوں کی بڑھتی ہوئی خود کشی کو روکنے کے لئے سرکار نے قرضہ معافی کا اعلان کیا لیکن عمل آوری بالکل نہیں کی گئی جس سے کسانوں کی خودکشی دن بدن بڑھتی جارہی ہے ناسک ضلع کے کسان کی خودکشی سے مہاراشٹر سرکار ایکبار پھر سوالوں کے گھیرے میں آگئی ہے کسان نے وزیر اعلی کے نام خط تحریر کرنے سے ریاست کا ماحول گرما گیا ہے خیال رہے کہ مہاراشٹر سرکار نے کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کسانوں کو حکومت کی جانب سے کوئی راحت نہیں مل سکی کسان طبقہ دن بہ دن قرض کے بوجھ تلے دبتے رہے اور سرکار صرف اعلان کرنے میں مصروف رہی جس سے کسانوں کے قرضہ جات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں سرکار نے کسانوں کے قرض پر صرف معافی کا اعلان کیا لیکن عمل آوری نہیں کی جس سے دل برداشتہ کسان نے خود کو ریلوے ٹریک پر لیٹا کر اپنی جان گنوا دی اس معاملہ سے مہاراشٹر کے کسانوں اور سرکار میں پھر ایکبار ٹھن گئ ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے