تعلیم سے مسلمانوں کی ترقی ممکن، سوا تین ایکر پر کالج کی تعمیر کا عزم ،آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن نے زمین خریدی کا عمل مکمل کیا
مالیگاؤں : 15 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے جلگاؤں اور اورنگ آباد ناگپور وغیرہ شہروں میں آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کی جانب سے کالج کی تعمیر کا خواب آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے ذمہ داران نے کیا تھا لیکن حسن اتفاق سے اس خواب کی تعبیر مالیگاؤں میں میں مکمل ہورہی ہے ۔اس لئے کہ تعلیم سے ہی جہالت کا خاتمہ ہوگا اور مسلمانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیابی ملیگی ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے قومی صدر اقبال میمن آفیسر نے کیا ۔موصوف 14 مئی کو مالیگاؤں تشریف لائے اور سب رجسٹرار آفس پہنچ کر انہوں نے گٹ نمبر 167 لوند واڑہ شیوار مالیگاؤں میں تین ایکر بارہ گھنٹہ زمین کی خریدی کی ۔اس طرح کی معلومات سمست میمن جماعت کے مقامی صدر شریف میمن کے توسط سے مقامی یوتھ ونگ کے صدر رضوان میمن نے نمائندہ کو دی ۔رضوان میمن نے بتایا کہ اس موقع پر اقبال میمن آفیسر نے کہا کہ مالیگاؤں میں آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کی جانب سے یہ ایک سنگ میل ہے ۔اس کالج کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے گی تاکہ اس کالج میں میمن برادری کے علاوہ شہر کے مسلمان اور غیر مسلم طلباء تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکے ۔انہوں نے مالیگاؤں کے اہل خیر حضرات بالخصوص میمن برادری سے تعاون کی اپیل بھی کی ہے ۔آفیسر اقبال میمن نے کہا کہ یہ زمین خالص آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے تعاون سے خریدی گئی ہے اور مستقبل میں اس پر ایک شاندار کالج کی تعمیر مکمل کرتے ہوئے قوم کیلئے وقف کی جائے گی ۔اس موقع پر آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے بیرونی شہر سے تشریف لائے ذمہ داران میں آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے قومی صدر اقبال میمن آفیسر، عزیز مچھلی والا، عمران فروٹ والا، یوسف ملکانی اور مقامی طور پر میمن برادری کے ذمہ داران میں سمست میمن جماعت صدر شریف جونانی، نائب صدر بلال بوانی، سیکریٹری ساجد بھورا، عرفان آمدانی، ریاض سپاری والا، آصف موٹلانی، یوتھ ونگ کے رضوان میمن وغیرہ افراد شامل تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com