بستی والوں کیساتھ آصف شیخ کارپوریشن پہنچے ، بستی کو نہ اکھاڑنے کمشنر کا تیقن
سلیم نگر سروے نمبر 42 اور 44 گونڈ باڑہ کے تحفظ کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کرینگے :آصف شیخ
مالیگاؤں : 13 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کی کچھ بستیوں کو نشانہ بنا کر انہیں اکھاڑنے کی سازش کی جارہی ہے جس کے چلتے کارپوریشن کی جانب سے شکایت کنندہ افراد کی شکایت پر کارپوریشن ان بستی والوں کو نوٹس بھی تقسیم کررہی ہے ۔اسی ضمن میں گزشتہ روز سلیم نگر، گونڈ باڑہ سروے نمبر 42 اور سروے نمبر 44 پر آباد بستی کو ہٹانے کیلئے کارپوریشن نے نوٹس تقسیم کی ۔اس پر بستی والوں میں زبردستی غم و غصہ پایا گیا ۔اس ضمن میں بستی والوں نے آصف شیخ کو مدعو کیا اور انکے مسائل پیش کئے جس پر آصف شیخ نے کمشنر سے ملاقات اور بستی والوں کو تیقن دیا تھا کہ بستی کا ایک گھر بھی کارپوریشن اکھاڑ نہیں سکتی ۔اس سلسلے میں سروے نمبر 42 اور سروے نمبر 44 گونڈ باڑہ کی عوام کیساتھ آصف شیخ نے کمشنر سے ملاقات کی اور کارپوریشن میں ایک میٹنگ کا انعقاد کرتے کمشنر کو بتایا کہ میونسپلٹی کے وقت سے یہ بستیاں ہائر پرچیس ڈکلئیر ہے ۔کارپوریشن اس پر عمل آوری کرتے ہوئے بستی والوں کو مالکانہ حقوق دے ۔بستی کو اکھاڑنے کیلئے کسی بھی قسم کی شکایت کرنے والے زمین مافیا کی باتوں میں کارپوریشن نہ آئے ۔اسی طرح سروے نمبر 110 گلشن ابراہیم کے سامنے کی بستی کا بھی ہائی کورٹ میں کیس چل رہا ہے اس پر بھی کارپوریشن کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرے ۔آصف شیخ نے بتایا کہ ہم نے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس معاملے میں بستی والوں کیساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ۔اسی طرح ہم آئندہ کاغذی کاروائی کرتے ہوئے بستی والوں کو ہر ممکن تحفظ دینگے ۔اس موقع پر کمشنر نے بستی نہ اکھاڑنے کا آصف شیخ اور بستی والوں کو تیقن دیا ۔یہاں بستی کی عوام اور ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com