قتل کے الزام میں گرفتار محمد سلطان کی عدالت میں پیشی ، دو دن کی پولس تحویل ، ایڈوکیٹ واصف کی عدالت میں پیروی
مالیگاؤں : 15 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) 14 مئی کی رات کو گرفتار کئے گئے ملزم پر محمد طارق کے قتل کا الزام عائد ہے اور اسے آج پوار واڑی پولس نے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سرکاری وکیل نے پولس کی جانب سے معزز عدالت سے کہا کہ ملزم نے ایک 25 سالہ نوجوان محمد طارق کا قتل کیا ہے اور موقع واردات کے پاس طارق کے ہونے کے کچھ ثبوت اور سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج ملی ہے مزید تفتیش اور جس سے قتل کیا گیا ہے وہ ہتھیار برآمد کرنا ہے ۔عدالت کو پولس کی جانب سے سرکاری وکیل نے یہ بھی بتایا کہ سلطان عبد المنان سے پولس کو یہ بھی جانچ کرنا ہے کہ یہ قتل اس نے اکیلے کیا یا پھر اور کوئی اس کیساتھ تھا جیسی بہت ساری معلومات بطور تفتیش کرنا ہے اس لئے معزز عدالت اس ملزم کو کم از کم 7 دنوں کی پولس تحویل دے ۔جس پر دفاعی وکیل ایڈوکیٹ واصف نے سلطان کی جانب سے پیروی کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل سلطان کو پولس نے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے اور یہ شک صرف اتنا ہے کہ وہ طارق کیساتھ سائیکل پر سوار ہوکر جارہا ہے ۔اس بنیاد پر کسی کو اتنے زیادہ دنوں کی پولس تحویل نہیں دی جاسکتی ۔اس پر معزز عدالت نے سلطان کو 2 دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔اس طرح کی معلومات آج کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلطان کے وکیل دفاع ایڈوکیٹ واصف نے معلومات پیش کی ۔خیال رہے کہ 14 مئی کو پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود محمد طارق کا قتل ہوا تھا جس کے الزام میں پولس نے قتل کا مقدمہ 103/1 درج کیا تھا اور اس الزم میں پولس نے سلطان کو کل ہی رات یعنی قتل کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا تھا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com