تاج مال رمضان اسپیشل آفر لکی ڈرا کی شاندار تقریب، 50 گاہکوں کو قیمتی انعامات
شہر و بیرون شہر شہر سے معززین کی شرکت،شہریان کو بہترین خدمات پیش کرنا ہمارا فرض :یاسین حاجی
مالیگاؤں (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے مشہور تجارتی مرکز "تاج مال" کے زیر اہتمام رمضان کے موقع پر منعقد کی گئی رمضان اسپیشل آفر لکی ڈرا اسکیم کی تقریب بڑی دھوم دھام سے اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی تقریبِ قرعہ اندازی و تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔اس اسکیم میں 2 ہزار سے زائد گاہکوں نے حصہ لیا تھا۔ جن میں مالیگاؤں کے علاوہ منماڑ، سٹانہ، چانڈور اور دیگر قریبی علاقوں کے صارفین بھی شامل تھے۔
اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو اور ڈی وائے ایس پی سورج گنجال کی خصوصی شرکت رہی، جنہوں نے پہلے اور دوسرے انعام یافتگان کے ناموں کا خود اعلان کیا۔ ان کی موجودگی نے تقریب کو باوقار بنا دیا۔ اس لکی ڈرا میں پہلے 6 خوش نصیبوں کو آئی فون 30، اگلے 6 کو فریج، مزید 6 کو واشنگ مشین اور بقیہ 32 کو ڈنر سیٹ بطور تحفہ دیا گیا۔
پپو تاج نے اس موقع پر کہا کہ یہ اسکیم صارفین کے اعتماد اور محبت کا شکریہ ادا کرنے کی ایک کاوش ہے۔
انہوں نے تمام مہمانانِ خصوصی، معزز شخصیات اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے اس کو کامیاب بنایا۔ یاد رہے کہ مذکورہ تقریب میں شہر کی معزز شخصیات، مقامی ذمہ داران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کو خوب سراہا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com