جنتا کوآپریٹیو بینک کی سالانہ رپورٹ پیش، ماضی کی بہ نسبت منافع میں اضافہ



جنتا کوآپریٹیو بینک کی سالانہ رپورٹ پیش، ماضی کی بہ نسبت منافع میں اضافہ 



مالیگاؤں :(پریس ریلیز) بروز جمعہ مورخہ 11 اپریل 2025 جنتا کو آپریٹیو بینک نیاپورہ کی برانچ میں بینک کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے لئے پریس کانفرنس طلب کی گئی جس میں تعمیری محاذ کے ذمہ داران الحاج عبدالعزیز مقادم،رشید سیٹھ ایولے والے و بورڈ آف ڈائریکٹرس نے شرکت کی۔ چئیرمن جنتا بینک محمد لقمان اور وائس چئیرمن عارف پٹھان سر نے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سال گذشتہ بینک کا منافع 355 کروڑ تھا امسال بڑھ کر 494.81 کروڑ ہوگیا ہے 139 کروڑ کے اضافے کیساتھ بینک کامیابی و کامرانی کی جانب رواں دواں ہے ۔


 اس کے علاوہ خالص منافع 214.34 لاکھ،ڈپازٹ 15536.40لاکھ انتہائی اہم اور خوش آئند بات یہ ہے کہ بینک کا NPA NET 00.0% ہوگیا بینک کی ترقی کے لئے سب سے ضروری موضوع یہی ہے ۔ اس ہنگامی میٹنگ میں الحاج عبدالعزیز مقادم،رشید ایولے والے اور بینک ڈائریکٹر سہیل ماسٹر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شئیر ہولڈرس،اکاؤنٹ ہولڈرس،اسٹاف جنتا بینک،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ میٹنگ میں بورڈ آف ڈائریکٹرس محمد ایوب،سید مشتاق،اکرام سیٹھ،ڈاکٹر اخلاق،محمد اسماعیل،یوسف عبدالقادر،اقبال پہلوان،طیبہ آپا،ذکیہ آپا C.O شرجیل صاحب سمیت اسٹاف جنتا کو آپریٹیو بینک شریک تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے