مالیگاؤں:پھر آیا سامنے زمین کا تنازعہ!رضوان پارک کے ڈیڑھ سو سے زائد پلاٹ مالکان پریشان
مالیگاؤں:پھر آیا سامنے زمین کا تنازعہ!رضوان پارک کے ڈیڑھ سو سے زائد پلاٹ مالکان پریشان تین ایکڑ زمین پر ساہوکار کا دعویٰ،کروڑوں روپے کے لین دین پر سوالیہ نشان اپنی حلال کمائی سے خریدے گئے پلاٹ بچانے کیلئے دربدر بھٹک رہے ہیں متاثرین مالیگاؤں : 16 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں شہر میں زمین کی خرید و فروخت کے معاملے میں ایک بار پھر کروڑوں روپے کے مبینہ لین دین اور افر تفری کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ رضوان پارک، گٹ نمبر 217/1 اور 217/2 میں پلاٹ خریدنے والے ڈیڑھ سو سے زائد افراد اپنے مستقبل اور اپنی زمین کو لے کر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔معاملے میں تقریباً تین ایکڑ زمین پر ایک ساہوکار کی جانب سے دعویٰ کیے جانے کی اطلاعات کے بعد پلاٹ مالکان میں بے چینی اور افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق رضوان پارک کے گٹ نمبر 217/1 اور 217/2 میں سال 2019 سے قسطوں کے ذریعے پلاٹوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری تھا۔اس طرح کی تفصیلات پلاٹ ہولڈرس کی جانب سے دی گئی ۔انکی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ پلاٹ خریداروں نے گٹ مالک رضوان آر کے سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ...