مالیگاؤں :ایس آئی آر کی ڈرافٹ لسٹ جاری،عوام کی رہنمائی کیلئے شیخ رشید بھون پر مرکزی ہیلپ سینٹر قائم: آصف شیخ
ایس آئی آر کی ڈرافٹ لسٹ جاری،عوام کی رہنمائی کیلئے شیخ رشید بھون پر مرکزی ہیلپ سینٹر قائم: آصف شیخ نوٹس اور دستاویزات کی تصحیح میں شہریان کو مکمل رہنمائی فراہم کرنے 10 ٹیبل کا خصوصی نظم مالیگاؤں: 31 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر الیکشن کمیشن کی جانب سے آج 31 اگست کو ایس آئی آر (SIR) کی ڈرافٹ لسٹ جاری کردی گئی۔ ڈرافٹ لسٹ کے اجرا کے بعد شہریوں کو پیش آنے والے مسائل، دستاویزات کی تکمیل اور کاغذات میں موجود خامیوں کی تصحیح کے لیے مالیگاؤں شہر میں شیخ رشید بھون پر خصوصی سینٹرل ہیلپ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ یہ ہیلپ سینٹر آصف شیخ کی سرپرستی میں عوام کی سہولت کے لیے شروع کیا گیا ہے۔جاری کردہ ڈرافٹ لسٹ کے تحت مالیگاؤں شہر کی تمام 342 یادی (لسٹ) سے متعلق امور میں شہریوں کی رہنمائی کی جائے گی۔ بالخصوص جن شہریوں کو پرانت انتظامیہ کی جانب سے نوٹس موصول ہوں گے یا جن کے دستاویزات میں کسی قسم کی کمی، خامی یا غلطی پائی جائے گی، وہ شیخ رشید بھون پہنچ کر اپنے کاغذات کی جانچ، تصحیح اور ضروری کارروائی کے سلسلے میں رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔ عوام کی سہولت اور بڑی تعداد میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو جلد ...