جمعہ کو اسلام پارٹی کا انقلابی جلسہ عام،آصف شیخ کی تقریر پر انتظامیہ و اپوزیشن کی نظر
مالیگاؤں :22 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اسلام پارٹی کے دو سالہ جشن یوم تاسیس کے موقع پر گزشتہ 20 اکتوبر سے رسم پرچم کشائی کے بعد ورکروں کا استقبال، خواتین کیلئے حوصلہ افزائی کے پروگرام اور یوتھ ونگ کی جانب سے مریضوں میں پھلوں کی تقسیم سمیت کئی فلاحی سرگرمیاں انجام دی گئی اور آج 23 اکتوبر کو اسی سلسلے کی میں کڑی ڈائمنڈ لانس میں ایگزیکٹو ورکنگ کمیٹی مہاراشٹر اسلام پارٹی کی جانب سے شام چار بجے آصف شیخ کی سرپرستی میں منعقد کی جارہی ہے جس کی صدارت پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب احمد کرینگے جبکہ آخری کڑی کے طور پر فیسٹیول گراؤنڈ آگرہ روڈ پر شام 7 بجے سے رات دس بجے تک اسلام پارٹی کا انقلابی جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے اس طرح کی تفصیلات احسان شیخ و رضوان حاجی نے میڈیا کو دی ۔انہوں نے پارٹی کے قومی صدر و سپریمو آصف شیخ کے توسط سے بتایا کہ یہ انقلابی جلسہ اپنے آپ میں ایک تاریخ رقم کرنے جارہا ہے جہاں مہاراشٹر کے پندرہ اضلاع اور ملک کی چار بڑی ریاستوں کے نمائندہ وفود تشریف لارہے ہیں جو مالیگاؤں کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہم کسی دوسری پارٹی کے پروگراموں میں شہر سے باہر جایا کرتے تھے لیکن اب ہمیں میزبان بننے کا موقع مل رہا ہے اور یہ سب شیخ آصف کی کوششوں اور شہریان کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس جلسہ میں انوکھی طرز پر استقبال، روشنائی (آتش بازی) کا استعمال ہوگا جو مالیگاؤں کیلئے نیا پن ہوگا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آصف شیخ رشید کی تقریر بھی جلسہ کی نوعیت کی مناسبت سے انوکھی ہوگی جس پر شہریان سمیت ملک بھر کی نظر لگی ہوئی ہیں ۔آصف شیخ مالیگاؤں سے لیکر ریاستی و قومی سیاست پر اپنی بات پیش کرینگے ۔آصف شیخ کی تقریر پر جہاں اپوزیشن نطر جمائے ہوئے ہیں وہیں انتظامیہ بھی جلسہ گاہ کو دیکھ رہی ہے۔احسان شیخ و رضوان حاجی نے شہریان مالیگاؤں بالخصوص اسلام پارٹی کے تمام کارپوریٹرس ،عہدیداروں اور ورکروں سے اپیل کی کہ وہ وقت سے پہلے جلسہ گاہ میں تشریف لائیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com