فائر ڈپارٹمنٹ میں چار رائل اینفیلڈ بلٹس شامل ،تنگ گلیوں میں آگ بجھانے کیلئے فائدہ مند



فائر ڈپارٹمنٹ میں چار رائل اینفیلڈ بلٹس شامل ،تنگ گلیوں میں آگ بجھانے کیلئے فائدہ مند 




 ریپڈ ریسپانس ٹو وہیلرس کا میونسپل میئر و کمشنر کے ہاتھوں افتتاح 



مالیگاؤں :15 اکتوبر (بیباک پر خبروں)مالیگاؤں فائر ڈپارٹمنٹ میں چار نئے شامل کیے گئے رائل اینفیلڈ بلٹس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد میئر نسرین شیخ اور کمشنر رویندر جادھو کے ہاتھوں کیا گیا۔یہ بلٹ جو کہ رائل اینفیلڈ کمپنی کی ہے، جدید ترین ہے اور اس پر جنریٹر ہے اور پانی کے چھڑکاؤ کے لیے دو سلنڈر فراہم کیے گئے ہیں۔ مائع مواد کی آگ کو اس میں فوم ڈال کر بھی بجھایا جا سکتا ہے، اور برقی آگ بجھانے سے بھی اچھی مدد مل سکتی ہے۔مالیگاؤں شہر کی چھوٹی گلیوں میں اس گاڑی کا استعمال بہت فائدہ مند مانا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر محترم کمشنر رویندر جادھو اور میئر نسرین خالد شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریپڈ ریسپانس گاڑی عوام اور ان کی حفاظت کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس موقع پر مالیگاؤں سٹی میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ کے کام کی تعریف کی۔اس پروگرام میں میئر نسرین شیخ، کمشنر رویندر جادھو، چیف فائر آفیسر سنجے پوار کے ساتھ ملازمین موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے