اے ایم ٹی کیمپس میں جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ،طلبہ نے حب الوطنی، تعلیمی و ثقافتی صلاحیتوں کا کیا شاندار مظاہرہ


اے ایم ٹی کیمپس میں جشنِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ،طلبہ نے حب الوطنی، تعلیمی و ثقافتی صلاحیتوں کا کیا شاندار مظاہرہ



یوم آزادی پر ملک سے محبت، قومی یکجہتی اور ذمہ دار شہری بننے کا پیغام 




مالیگاؤں: 15 اگست (پریس ریلیز) دی مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں 15 اگست کے موقع پر جشنِ آزادی کی شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب میں طلبہ نے مختلف تعلیمی، ثقافتی اور حب الوطنی پر مبنی پروگرام پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

تقریب کا آغاز صبح 7 بج کر 55 منٹ پر جونیئر کالج کی اسٹنٹ ہیڈ مسٹریس راشدہ آپا کے دست مبارک سے پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد راشٹریہ گیت و مہاراشٹر گیت پیش کیا گیا اسی طرح این سی سی کے ٹروپ کے ذریعے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ اکرم ﷺ کے بعد تقریب کے مختلف پروگراموں کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔رسم گل پیشی و تعارف مصباح مریم آپا نے پیش کیا ۔


جشنِ آزادی کی مناسبت سے طلبہ کی جانب سے ایکشن سانگ، فزیکل ڈیمانسٹریشن، تقاریر،حب الوطنی کے گیت اور دیگر ثقافتی پروگرام فنکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ طلبہ نے اپنی پیشکشوں کے ذریعے ملک سے محبت، قومی یکجہتی اور ذمہ دار شہری بننے کا پیغام بھی دیا۔

اس تقریب میں مضمون نویسی، کوئز، سائنس ایگزیبیشن، دینیات اور دیگر مقابلوں میں انعام یافتگان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اسی طرح سینئر کالج کے طلبا نے خصوصی طور پر “Duties and Responsibilities – What Comes First” کے عنوان سے مباحثے میں حصہ لے کر اپنی فکری صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ سائنس نمائش کے حوالے سے جج کے تاثرات ماجد سلیم سر نے پیش کئے اور نتائج کا اعلان اسٹنٹ ہیڈ مسٹریس راشدہ آپا نے پیش کیا۔ جبکہ مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب کے دوران ایکشن سونگ، سائنس اور دیگر سرگرمیوں پر مشتمل پروگراموں نے جشنِ آزادی کی تقریب کو مزید پُررونق بنا دیا۔ آخر میں خطبۂ صدارت اور صدرِ محفل اسحاق سیٹھ زری والا کے خطاب کے ساتھ تقریب کے مختلف مراحل مکمل کیے گئے،۔اس تقریب میں انجمن کے چیرمین اسحاق سیٹھ زری والا صاحب ،سیکرٹری سراج دلار سر ،آمین سیٹھ کھتے والے ،سابق ہیڈ ماسٹرس اور اساتذہ کرام، سینئر کالج کے پروفیسر ضیاء الرحمن سر اراکین انجمن و دیگر معززین تعلیم موجود تھے، اسکول کی جانب سے تمام شرکاء تقریب ،اساتذہ کرام و مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا گیا۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد طلبہ میں حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمی، تخلیقی، فکری اور ثقافتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ جشنِ آزادی کی تقریب میں طلبہ اور اساتذہ کی بھرپور شرکت نے پروگرام کو یادگار بنا دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے