بیلباغ سٹی فیڈر علاقے میں بجلی کی گھنٹوں کٹوتی، بار بار تیکنیکی عذر کا بہانہ، عوامی نمائندگی کی ضرورت
چونا بھٹی، بیلباغ،راجہ نگر، امن چوک ،اسلام نگر، خوش آمد پورہ، بجرنگ واڑی و اطراف کی عوام متاثر
مالیگاؤں : 21 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)شہر میں بجلی کا نظام مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ MPSL نامی کمپنی کے زیر نگرانی ہے۔ایک طرف شہر بھر میں بجلی کے تاروں اور کھمبوں کی وجہ سے جہاں کرنٹ لگنے کی واردات رونما ہورہی ہیں وہیں بجلی کمپنی اب بھی اپنا نظام درست کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔شہر بھر سے شکایت عام ہے کہ بجلی کمپنی پاور سپلائی نظام کو بھی درست کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی، برسوں پرانے بجلی کے تار و کھمبے کے سبب بار بار بجلی گل ہورہی ہے اور کمپنی صرف اسی تکنیکی عذر کا بہانہ بنا کر گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کررہی ہے ۔گزشتہ چھ ماہ سے بیلباغ سٹی میں فیڈر میں بجلی کی کٹوتی گھنٹوں ہونے کی عام شکایت ہے جس سے عوام ذہنی و جسمانی طور پر پریشان ہورہی ہے، بجلی کمپنی کو شکایت کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ کہیں گیارہ کے وی تو کہیں 33 کے وی لائن میں فالٹ ہے اسے درست کرنے کیلئے دو تین چار گھنٹے لگ جائیں گے اور یہ سلسلہ شب برات و رمضان المبارک سے لیکر ابھی تک جاری ہے لیکن بجلی کمپنی کو فالٹ ابھی تک نہیں ملا اور آج بھی اسی عذر کا بہانہ بنایا جارہا ہے ۔اب ایسے حالات میں عوام کا مطالبہ ہے کہ بجلی کمپنی کے پاور سپلائی نظام کو درست کرنے کیلئے عوامی نمائندوں کا تعاون ضروری ہے ۔عوام نے شہر کے لیڈران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جانب توجہ دیں اور عوام کو بجلی کمپنی کے عتاب سے راحت دلائیں ۔حالانکہ ان علاقوں کی عوام نے مقامی ذمہ داران سے لیکر بجلی کمپنی کے اعلی آفیسران تک شکایت کی ہے لیکن اسکا کوئی حل وقتی طور پر نکالا جاتا ہے لیکن پھر اسی طرح لوڈ شیڈنگ ہوتی رہتی ہے ۔اس لئے اب ضروری ہے کہ عوامی نمائندے اس جانب توجہ دیکر عوام کو راحت پہنچانے کا کام کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com