17 جون کو خـوابِ خـلیـل دادا، دارُالـیـتٰمـیٰ حـضرت بـی بـی آمـنـہؓ کی پروقار افتتاحی تقریب
تین منزلہ عالیشان عمارت میں دینی و عصری تعلیم کا اہتمام، افتتاح سے ہی یتیم بچوں کے داخلے کا آغاز
مالیگاؤں : 10 جون (پریس ریلیز) اللہ رب العزت کے فضلِ عظیم، نبیِ رحمت ﷺ کے صدقے اور آپ احباب کی مخلصانہ دعاؤں کے طفیل، ہمارے مخدوم و مربی مرحوم شیخ خلیل حاجی شیخ شفیع (خلیل دادا) کا وہ مخلصانہ خواب اب شرمندۂ تعبیر ہو چکا ہے، جو انہوں نے بے سہارا اور یتیم مسلم بچوں کی تعلیم و بہترین تربیت اور کفالت کے لیے دیکھا تھا۔الحمدللّہ، یہ عظیم مشن آج ایک شاندار اور خوبصورت تین منزلہ عمارت کی شکل میں حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔مرحوم کی برسی کے پُر نور موقع پر، اس عظیم رفاہی و تعلیمی ادارے کی نئی عمارت کا افتتاح تلاوتِ کلامِ پاک اور ذکر و دعا کی بابرکت محفل کے ساتھ طے پایا ہے۔ آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس پُرمسرت اور تاریخی تقریب میں شرکت فرما کر ہماری حوصلہ افزائی کریں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت فرمائیں۔ دار الیتٰمیٰ حضرت بی بی آمنہؓ کا افتتاح سمیہ صدف شیخ خلیل صاحبہ کے دست مبارک سے 17 جون 2026، بدھ، بعد نمازِ عصر، دیانہ، مالیگاؤں میں ہورہا ہے، تقریبِ افتتاح کے بعد مستحق اور یتیم بچوں کے داخلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔یہاں دینی و عصری تعلیم کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔شرکت کی درخواست حاجی شیخ رفیق، حاجی شیخ جلیل، حاجی شیخ عقیل (ابنانِ حاجی شیخ شفیع) و خانوادۂ مرحوم حاجی شیخ شفیع نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com