پرائیوٹ اسکولوں کے تعاون سے دس میونسپل پرائمری اسکولوں میں آٹھویں جماعت شروع کرنے کا اعلان


پرائیوٹ اسکولوں کے تعاون سے دس میونسپل پرائمری اسکولوں میں  آٹھویں جماعت شروع کرنے کا اعلان 


صفائی نظام کو لیکر کونارک کمپنی کو آخری انتباہ، بجلی کمپنی کو الیکٹرک پول شفٹ کرنے کی ہدایات


میونسپل کارپوریشن میں سیکولر فرنٹ کی ہنگامی میٹنگ میں فیصلہ


مالیگاؤں: 21 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں اہم راستوں پر لگے بجلی کے پول کو ہٹا کر مناسب جگہ پر شفٹ کرنے کیلئے کئی میٹنگ میں منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اب بجلی کمپنی کے آفیسران کیساتھ ان علاقوں میں وزٹ کرتے ہوئے کارپوریشن بجلی کے پول کو شفٹ کرنے کی تیاری کررہی ہے تاکہ اس پول کا سہارا لیکر یہاں اتی کرمن نہ ہو سکے اور راستوں کو کسادہ رکھنے اور آمد و رفت میں آسانی ہو اس طرح کا فیصلہ آج میونسپل کارپوریشن میں میئر نسرین شیخ کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا ۔اسی کیساتھ شہر میں صفائی کا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے روزانہ 300 میٹرک ٹن کچرا صفا کرنے والی کونارک کمپنی کے کام میں شفافیت پر سوال اٹھا رہا ہے اسی کو دیکھتے ہوئے شہر میں معقول صفائی کا نظم کرنے کیلئے کونارک کمپنی کو آخری انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ شہر میں صفائی کو یقینی بنائیں ورنہ سخت فیصلہ لیا جائے گا ۔اس طرح کی تفصیلات مستقیم ڈگنیٹی ،اعجاز بیگ ،میئر نسرین شیخ نے دی ۔انہوں نے کہا کہ بقرعید کے موقع پر صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر کسی بھی طرح کی شکایت موصول ہوتی ہے تو پھر کونارک کمپنی پر کارروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اعجاز بیگ کی سرپرستی میں کسی بھی دن کچرے ڈپو پر کونارک کمپنی کے وزن پر سرپرائز وزٹ کیا جائے گا ۔اسی طرح اس میٹنگ میں شہر کی دس پرائمری اسکولوں میں آٹھویں جماعت شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔امسال سے پرائیوٹ اسکولوں کے تعاون سے کارپوریشن برسر اقتدار آصف شیخ کی سرپرستی میں جونیئر کے جی سے لیکر آٹھویں تا بارہویں جماعت کی تعلیم فراہم کریگی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم نے سرکار سے 250 کروڑ روپے فنڈ لایا ہے جس سے شہر کی پرائمری اسکولوں کا انفرا اسٹرکچر درست کرینگے اور غریب بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ جونیئر کے جی میں صرف تین ہزار روپیہ فیس رکھی گئی ہے اور اس کے بعد آٹھویں تک مفت تعلیم فراہم کی جائے گی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ سیکولر فرنٹ کے آصف شیخ کی رہنمائی میں اس کام کو انجام دیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں آصف شیخ،کمشنر ایم پی سی ایل بجلی کمپنی اور کارپوریشن کے افسران موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے