ضیاء شیخ قتل معاملہ : کلیان سے شہباز کالیا گرفتار ، 19 مئی تک پولس تحویل


ضیاء شیخ قتل معاملہ : کلیان سے شہباز کالیا گرفتار ، 19 مئی تک پولس تحویل


مالیگاؤں : 17 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ جمعہ کو درے گاؤں کی پہاڑی میں واقع کوکن درا چوٹی میں خون میں لت پت شیخ ضیاء شیخ یوسف نامی نوجوان کی لاش ملی جسکی اطلاع پولس کو موصول ہوئی اور پولس نے پوار واڑی پولس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس سورج گنجال و پوار واڑی پولس فارینسک ٹیم کے ہمراہ جانچ میں مصروف رہی، اسی درمیان پولس کو ملی خفیہ اطلاع کے مطابق شیخ ضیاء کا قاتل ملزم شیخ شہباز کلیان میں روپوش ہے ۔اس خبر کے ملتے ہی لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے ضلع ایس پی کی سرپرستی میں ایڈیشنل ایس سورج گنجال ڈی وائے ایس اور پوار واڑی پولس کی رہنمائی میں کلیان میں روپوش ملزم کی تلاش شروع کی اور اسے پکڑنے میں کامیاب ہوئی، ملزم شیخ شہباز کو کلیان سے گرفتار کر آج اتوار کو مالیگاؤں کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے 19 مئی تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ۔آیا شیخ ضیا کا قتل کیوں کیا گیا؟ کون کون اس قتل میں شامل ہے؟ جیسے کئی سوالات کے جوابات پولس کو حاصل کرنا ہے، عین ممکن ہے کہ پولس کسٹڈی میں پوچھ تاچھ کے بعد مزید خلاصہ ہوگا ۔بہر کیف پولس ہر زاویے سے جانچ کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے