ندا خان پر کارروائی نفرت کی سیاست کا نتیجہ ، نیٹ پیپر لیک کے ملزمین کے گھر کب بلڈوزر چلیگا؟
سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو اسپیشل ٹرٹیمنٹ لیکن ندا خان پر سنگین الزامات کیوں؟
پیٹرول ڈیزل پرمرکزی حکومت کی اپیل عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف، حکومت راج دھرم نبھانے میں ناکام: آصف شیخ
مالیگاؤں : 16 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک کے ٹی سی ایس معاملہ میں گرفتار ندا خان کو نفرت کی راج نیتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ندا خان پر جرم ثابت نہیں ہوا ہے اور سرکار ہی ہی کارروائی کررہی ہے سرکار گرفتار کررہی ہے اور فیصلہ بھی سرکار کررہی ہے، عدالت کی ذمہ داری سے پہلے سرکار کی مداخلت صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے، اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ ندا خان کی حمایت کرنے والے کے گھر کو بلڈوزر سے توڑ دیا جاتا ہے اور دوسری طرف نیٹ پیپر لیک کے ملزمین کے خلاف صرف پولس کارروائی ہوتی ہے بس، کیا پیپر لیک کرنے والوں کے گھر بھی بلڈوزر سے توڑے جائیں گے؟ اس طرح کا سوال بھی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو سرکار اسپیشل ٹرٹیمنٹ دیتی ہے کیوں؟ آصف شیخ نے کہا کہ سادھوی کو ممبر آف پارلیمنٹ بنایا جاتا ہے اور ندا خان جو کہ ابھی تک مجرم نہیں ثابت ہوئی اور اسے کارپوریٹ جہاد کا نام دیکر بدنام کیا جاتا ہے یہ سرکار کی دوغلی پالیسی ہے ۔
وہیں آصف شیخ نے کہا کہ آج ملک بھر میں پیٹرول و ڈیزل کی قلت ہے اور مودی سرکار عوام کو سہولیات فراہم کرنے سے ناکام ہو رہی ہے تو اب اپیل کی جارہی ہے کہ پیٹرول ڈیزل کا استعمال کفایت شعاری سے کریں، آصف شیخ نے تنقید کرتے ہوئے مودی سرکار کو نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اپیل عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، سرکار عوام سے معافی مانگے ۔سرکار کا راج دھرم ہے کہ وہ ملک کی عوام کو تمام سہولیات فراہم کرے ۔پیٹرول ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنائیں آصف شیخ نے کہا کہ سرکار ناکام ہوگئی ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے اس طرح کی اپیل کر عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com