کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ '100 دن کام کے'، آفیسران و برسر اقتدار کے مابین استقبالیہ تقریب باہمی تعاون و آپسی تال میل سے ہی شہر کی تعمیر و ترقی ممکن ، آصف شیخ



کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ '100 دن کام کے'، آفیسران و برسر اقتدار کے مابین استقبالیہ تقریب


باہمی تعاون و آپسی تال میل سے ہی شہر کی تعمیر و ترقی ممکن ، آصف شیخ کا اظہار


صفائی،پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ کو بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت 



مالیگاؤں : 18 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ '100 دن کام کے' تقریب کا انعقاد کارپوریشن کے جنرل بورڈ میٹنگ ہال میں آج 18 مئی کو صبح گیارہ بجے منعقد کی گئی، اس تقریب کی صدارت میئر نسرین شیخ نے کی ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر رویندر جادھو نے میئر نسرین شیخ ،ڈپٹی کمشنر میڈم نے ڈپٹی میئر شان ہند کا استقبال کیا، اسی طرح اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اعجاز بیگ کا استقبال کارپوریشن کے آڈیٹر شبانہ میڈم نے اور مستقیم ڈگنیٹی و خالد حاجی اور نہال انصاری و نلیش اہئیر کا استقبال بھی کارپوریشن کی جانب سے کیا گیا وہیں برسر اقتدار کی جانب سے میئر نسرین شیخ و دیگر عہدیداروں کی جانب سے کمشنر و آفیسران کا استقبال کیا گیا ۔

اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن برسر اقتدار کو 100 دن مکمل ہوگئے ہیں اور ان سو دنوں میں ہم نے کارپوریشن آفیسران کے تعاون و تال میل سے ضروری عوامی و بنیادی سہولیات کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ۔آصف شیخ نے کہا کہ جب تک باہمی تعاون اور آپسی تعاون قائم رہیگا شہر کی تعمیر و ترقی ممکن ہوسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن آفیسران کو ہر کام کیلئے دو سے چار دن میں فالو آپ لینا چاہیے، اسی طرح سب سے اہم کام پانی کی سپلائی، صفائی اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بہتر منصوبہ بندی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیار رہنا چاہیے ۔انہوں نے عوام کو دی جانی سہولیات میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اسکا دھیان رکھنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر کمشنر نے بھی باڈی کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی تعاون کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں مرنے کے بعد جواب دینا ہے کہ ہم نے عوام کیلئے کیا اچھا کام کیا؟ ۔اس تقریب میں برسر اقتدار کے پارلیمنٹری بورڈ کے اراکین؟ تمام کارپوریٹرس اور آفیسران موجود تھے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے