سٹی پولس اسٹیشن میں فریاد درج کروانے سحری تک متاثرین کا ہجوم، ملزم کے مکان سے لاکھوں روپے برآمد
نوکری لگانے، روہاؤس بنگلہ دینے اور زمین معاملات درست کرنے کے نام پر درجنوں افراد کو ٹھگ لیا گیا
بیرونی ریاست سے آیا جعلی ڈیوژنل کلکٹر گرفتار، ملزم سے ملنے کونسا سیاسی لیڈر بار بار آتا رہا ہے؟ سٹی پولس اسٹیشن میں متاثرین کی چہ مگویاں
مالیگاؤں : 24 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں میں ان دنوں سرخیوں میں بنا رہا ہے، مالیگاؤں سے لیکر مہاراشٹر اور قومی سطح پر شہر کا نام نینشل و صوبائی میڈیا کی زینت بنتا ریا ہے اور اب ایک نئی مگر چونکا دینے والی خبر سامنے ارہی ہے کہ مالیگاؤں شہر کے 30 سے 40 افراد کو ایک شخص نے ٹھگ لیا ہے ۔تفصیلات کے سٹی پولس اسٹیشن کے عملہ نے ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی رہنمائی میں ڈی وائے ایس پی سورج گنجال کی قیادت میں فریادی کی جانب سے موصول شکایت کی روشنی میں ملزم کے فلیٹ لکی ٹاور مہیش نگر میں چھاپہ مارا اور لاکھوں روپے برآمد کرلیا ۔اس ضمن میں پولس نے ملزم رینکل رجک نریش (37) ساکن نہر والی ماتا روڈ، گرڈ گوالیار مدھیہ پردیش کو گرفتار کر لیا ہے ۔اس پر دھوکہ دہی سمیت مختلف دفعات کے مقدمہ درج کیا جارہا ہے ۔ملزم پر شکایت کنندہ افراد نے الزام لگایا کہ یہ شخص اپنے اپکو نو مسلم بتا رہا ہے ۔اور اپنا نیا نام عبد الرحمن بھی بتا رہا ہے ۔اسی طرح اس شخص نے ہمیں مالیگاؤں شہر کے انتہائی مصروف علاقے آگرہ روڈ پر واقع مینارہ ہوٹل کے سامنے مہاراشٹر سائزنگ سے متصل جگہ پر رو ہاؤس بنگلہ تعمیر کرکے دینے کا وعدہ کیا اور ہم سے ایک لاکھ 20 سے لیکر ایک لاکھ 60 ہزار روپے تک وصول کئے ۔اس طرح فلیٹ دینے کے معاملے میں کچھ افراد اور کچھ افراد کو سرکاری نوکری دہنے تو کچھ افراد کو انکی زمین کے معاملات درست کرنے جیسے ریزرویشن ہٹانے، تنازعہ دور کرنے وغیرہ کے نام پر لاکھوں روپے وصول کئے ۔
تراویح بعد سے سحری تک سٹی پولس اسٹیشن میں فریادی فوزان احمد سمیت درجنوں افراد، جن میں نوجوان بزرگ اور کم عمر لڑکے بھی شامل تھے موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ یہ شخص اپنے اپکو کبھی ضلع کلکٹر بتاتا ہے ۔تو کبھی ڈیوژنل کلکٹر، اس شخص نے نیو بس اسٹینڈ کے پاس مسجد عبد اللہ بن مسعود میں ہم سے رابطہ کیا اور مذکورہ آفر ہمیں دیا ۔پھر ہم معلومات لینے انکے مکان پر گئے جہاں ہم نے دیکھا کہ شہر کے نامی گرامی سیاسی لیڈر بار بار آرہے ہیں کبھی ان سیاسی لیڈر کے گھر سے سحری کا ڈبہ بھی ارہا ہے تو کبھی اس نامی گرامی سیاسی لیڈر کے بھائی بھی آرہے ہیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ ہم ان سفید پوش افراد پر بھروسہ کر بیٹھے اور آج لاکھوں روپے کا چونا لگ گیا ۔ان متاثرین میں کچھ افراد چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے ہیں، کوئی شربت تو تو کوئی جوش اور کوئی پاپڑ بھجیہ سموسہ فروخت کرنے والا تو کوئی امام، موذن، حافظ و قاری بھی شامل ہیں جنہیں لاکھوں روپے کا چونا لگایا گیا ہے، اس ضمن میں نمائندہ بیباک نے سٹی پولس اسٹیشن میں حاضری لگائی جہاں متاثرین کی بھیڑ موجود تھیں اور پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جارہا تھا ۔بہر کیف اس تعلق نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کے قبضے سے ایک فورچونر کار سمیت لاکھوں روپے ضبط کئے ۔
متاثرین نے کہا کہ یہ شخص گوالیار مدھیہ پردیش کا رہنے والا ہے اور اسے مالیگاؤں کی اتنی ساری معلومات کیسے ملی؟ کس طرح ان افراد کے رابطے میں وہ شخص آیا؟ کونسا سیاسی لیڈر بار بار اس ملزم کے گھر ملنے آتا رہا ہے؟ کیا ملزم کی اس سازش کے پیچھے بھی کوئی بڑی سازش تو نہیں؟ ملزم کا ماضی کیسا رہا ہے اور یہ کون ہے؟ کیا ملزم واقعی رینکل رجک نریش ہے یا پھر عبد الرحمن؟ کیا ملزم مسلمان ہوگیا تھا؟ ملزم نے مالیگاؤں شہر کے درجنوں افراد سے کیوں اور کس مقصد کے لئے اتنے لاکھوں روپے جمع کئے؟ کیا ملزم نے اکیلا ہی یہ فراڈ کیا ہے یا پھر اس فراڈ میں کو مقامی افراد بھی شامل ہیں یا بیرونی شہر سے اس کے پیچھے کوئی اور شامل ہیں؟ یہ اور ان جیسے کئی سوالات کے جوابات پولس جانچ میں سامنے آئیں گے ۔سٹی پولس اسٹیشن اس ضمن میں مزید قانونی کارروائی کررہی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com