صابو صدیق کالج اف انجینئرنگ ممبئی کے سابق طلباء متوجہ ہوں، جش محمد حاجی صابو صدیق فاونڈر ڈے کا 9 فروری کو کالج گراؤنڈ پر انعقاد





صابو صدیق کالج اف انجینئرنگ ممبئی کے سابق طلباء متوجہ ہوں ، جش محمد حاجی صابو صدیق فاونڈر ڈے کا  9 فروری کو کالج گراؤنڈ پر انعقاد 



مالیگاؤں : (پریس ریلیز) محمد حاجی صابو صدیق ITI، پالی تیکنک اور انجینرنگ کالج سے فارغ تمام ہی طلباء کو Alumi '82 welfare Association (Registered with Charity Commission)  جشن محمد حاجی صابو صدیق پر مدعو کرتی ہے۔۔ واضح رہے کہ مزکورہ ایسوسی ایشن گزشتہ 4 سالوں سے کالج کے ہی گراونڈ پر فاونڈر ڈے کا انعقاد کرتی آی ہے۔۔ مگر امسال ہونے والا پروگرام آخری پروگرام ہو رہا ہے کیونکہ اب اس گراونڈ پر مجوزہ ایجوکیشن بلڈنگ کی تعمیرات کا منصوبہ عمل میں لایا جا رہا ہے۔۔ لہزا تمام پاس آوت استوڈنتس کے لیے آخری سنہری موقع ہے جہاں کالج کو ایک بار قریب سے دیکھنے کا موقع میسر ہوگا تو وہیں اپنے تمام ہم جماعت دوستوں سے ملاقات و سنہری یادیں تازہ کرنے کا موقع ملے گا۔

مزکورہ ایسوسی ایشن کے کنوینر انجینئر ذکا اللہ خان نے بتایا کہ اس پروگرام کی صدارت انجمن اسلام کے صدر پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی فرما رہے ہیں۔ جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر  انجمن اسلام کے آنے والے 150 سالہ جشن کی کنوینر محترمہ فیروزہ ملتانی شرکت فرما رہی ہیں۔ اس یاد گار پروگرام کو دلچسپ اور حسین بنانے کے لیے ریڈیو ستی کے ہاست مستر ار جے گورو اپنا بہترین پرفارمنس پیش کریں گے، 

انجینئر ذکا اللہ خان نے بتایا کہ پروگرام میں داخلے کے لیے پیشگی رجستریشن لازمی ہے جو ان ہی کے واتس ایپ نمبر 9892189187 پر میسیج کا لفظ Conf امیدوار اپنے واتس اہپ موبائل نمبر سے اپنا نام، کس سال میں پاس اوت ہویے ہیں اور انجینرنگ برانچ لکھ کر سیند کر دیں۔۔ انہیں فاونڈر ڈے واتس اہپ گروپ لست میں شامل کر کے 9 فروری کے پروگرام کا کنفرمیشن دے دیا جائے گا۔۔۔ جن لوگوں نے پہلے سے اپنا کنفرمیشن کروا لیا ہے انہیں دوبارہ اور بار بار Conf کی قطعی ضرورت نہیں وہ لست میں شامل رہیں گے۔

انجینئر ذکا اللہ خان نے مزید بتایا کہ 5 فروری 2025 تک کنفرم مدعویں کی حتمی فہرست رات دس بجے فاونڈر ڈے کے متعلقہ گروپس پر جاری کر دی جائے گی اور 6 فروری کو یہی فہرست منتظمین عشایہ کمیتی کو روانہ کر دی جائے گی تاکہ انتظامات و ضیافت میں کوئی بد نظمی نہ ہونے پائے اور سلسلے وار کرسیوں کا نظم کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ پروگرام کے دن واک ان انتری بلکل ہی ممنوع ہے۔ توکن داخلہ صرف انہیں ہی مہیا ہوگا جو کنفرم ہوں گے۔


مقامی طور سے شہر کے معروف سول انجینئر شاھد محمود نے شہر مالیگاوں کے تمام صابو صدیق کے ITI ،  پالی تیکنک اور انجینئرنگ کالج کے فارغین سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد انجینئر ذکا اللہ خان کے مزکورہ واتس اہپ نمبر پر Conf لفط لکھ کر اپنا نام، پاس اوت کا سال اور برانچ لکھ کر اپنی مادر علمی کے ہی گراونڈ پر 9 فروری (اتوار) شام 5 بجے انعقاد پزیر اس یادگار فاونڈر ڈے میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے