شانِ ہند کو مالیگاؤں عام آدمی پارٹی کی حمایت، شہر میں تبدیلی کی دستک، پریس کانفرنس سے مخاطبت
مالیگاؤں :(پریس ریلیز) انڈیا الائنس کی اہم پارٹی عام آدمی کی مقامی یونٹ نے سماجوادی پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار شان ہند نہال احمد کی حمایت دی ہے۔عام آدمی پارٹی انڈیا الائنس کی اہم اتحادی پارٹی ہے۔گزشتہ پارلیمنٹ انتخابات میں فرقہ پرستوں کے رتھ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اِس موقع پر عام پارٹی کے مقامی صدر الطاف کرانہ والا نے کہا کہ"تعلیم ،تعمیر اور ترقی کی بنیاد پر الیکشن لڑنے والے مستقیم ڈگنیٹی اور شانِ ہند نے مالیگاؤں شہر میں دبدبہ قائم کیا ہے۔صراط چوک جلسہ میں ہزاروں کا جمِ غفیر اِس بات کا ثبوت ہیکہ شہر بدلاؤ چاہتا ہے۔" سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ "کیجروال کی عام آدمی پارٹی دہلی میں تعلیم اور بنیادی سہولیات کا اطمینان بخش کام کری ہے جس کی بدولت دہلی میں عام آدمی پارٹی کی سرکار ہے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"انڈیا الائنس کی اہم سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے ہمارے قومی صدر اکھلیش یادو کا پارلیمنٹ الیکشن میں ساتھ دیا ہے"۔ اِس موقع پر سماجوادی پارٹی کے یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی کو حمایتی مکتوب بھی دیا گیا۔عام آدمی پارٹی کے مقامی صدر الطاف کرانہ والا،خالد بگلہ،مدثر حسین،صابر بھائی،اشفاق بھائی،اور خواتین میں شمیم آپا،رضوانہ آپا اور سلطانہ آپا وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com