مالیگاؤں نے پھر ایک بار مہاراشٹر میں تاریخ رقم کی، مدارس و مساجد میں سولار پینل نصب کرنے کا آغاز
سولار سسٹم نصب کرنے پر ٹرسٹیان مسجد کی سے آصف شیخ کا استقبال و نیک خواہشات
مفتی اسمٰعیل جھوٹ بولتے رہیں، ہم تعمیری کاموں سے انکے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے رہیں گے :آصف شیخ
مالیگاؤں : 12 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) حکومت مہاراشٹر سے ڈاکٹر ذاکر حسین مدرسہ ماڈرنائزیشن اسکیم کے تحت ریاست بھر کی مسجد و مدرسہ، درگاہ میں سولار پینل نصب کرنے کیلئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے جی آر میں ترمیم کرواتے ہوئے اسکیم کی منظوری حاصل کی ۔یہ ایک تاریخی فیصلہ تھا اور اس سے بڑھ کر اس اسکیم سے شہر مالیگاؤں کی 110 مساجد و مدارس میں سولار سسٹم کیلئے پانچ کروڑ روپے منظور کروالینا بھی تاریخی کام ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ ہفتہ پندرہ دن مساجد و مدارس میں سولار سسٹم نصب کرنے کا سروے پورا کیا گیا اور الحمد اللہ جمعہ سے شہر بھر کی مختلف مسجدوں میں وقفہ وقفہ سے سولا پینل نصب کرنے کا آغاز کیا گیا ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے دی ۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو پانچ مساجد مسجد خلیل فیضی، معراج العلوم، یارسول اللہ، فیضان مدینہ،یوسف اگادی مسجد میں سولار لگانے کا آغاز کیا گیا اور آج سنیچر کو عبد العزیز بیچئی مسجد، مسجد خلفائے راشدین، مسجد ابن عباس، سلیمانی مسجد، نور مسجد میں سولار سسٹم نصب کرنے کا آغاز کیا گیا ۔اس موقع پر تمام دس مساجد کے ٹرسٹیان، ذمہ داران، مصلیان مسجد و اہل محلہ کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ کچھ لوگ بالخصوص شہر کے ایم ایل اے و عالم دین مفتی اسمٰعیل جو مسجد و مدرسوں سے جڑے رہتے ہیں نے اس اسکیم سے کسی بھی مدارس یا مساجد کو فائدہ نہیں پہنچایا ۔بلکہ اس اسکیم کیخلاف بیان دیکر عوام کو گمراہ کیا ۔جھوٹ بول کر مسجدوں کو نقصان کروایا لیکن ہم نے مفتی اسمٰعیل کے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کام پورا کرنے کا منصوبہ بنایا اور الحمد اللہ حکومت سے منظوری حاصل کی اور آج شہر کی 100 مساجد و مدارس میں سولار سسٹم نصب کیا جارہا ہے اور آئندہ بھی سو سے زائد مدارس و مساجد میں سولار سسٹم کے لئے کوشش کی جارہی ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہم کام کا آغاز کردے رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ آئیں ۔موصوف نے کہا کہ یہ پورے مہاراشٹر کیلئے فخر کی بات ہے کہ آج مالیگاؤں شہر نے پھر ایک بار مہاراشٹر کے مسلمانوں کی قیادت کی اور مدرسہ بورڈ کے جی آر میں ترمیم کرتے ہوئے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کی مساجد و مدارس اور خانقاہوں کو سرکاری اسکیم سے فائدہ پہنچانے کا کارنامہ انجام دیا ۔ان دس مساجد و مدارس میں سولار سسٹم نصب کرنے پر ٹرسٹیان مسجد و مصلیان اور اہل محلہ نے آصف شیخ کے تاریخی کام پر نیک خواہشات و مبارک باد پیش کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com