سند کھیڑا روڈ پر دلخراش حادثہ، چھ افراد ہلاک ، چار زخمی افراد دھولیہ اسپتال میں داخل



سند کھیڑا روڈ پر دلخراش حادثہ، چھ افراد ہلاک ، چار زخمی افراد دھولیہ اسپتال میں داخل 




سندکھیڑا: 15 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سند کھیڑا تعلقہ میں داس ویل کانٹے کے قریب ایکو اور ایک پک اپ میں آمنے سامنے تصادم ہوا۔اس واقعے میں چھ افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔اس کے علاوہ اس حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 


 موصولہ اطلاع کے مطابق شندکھیڑا تعلقہ میں داس ویل کانٹے کے قریب رات تقریباً 2 بجے ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔نرڈانہ میں بھگوت کٹھے کے پروگرام سے واپسی کے دوران، ایکو وین کو داس ویل کانٹے کے قریب تیز رفتار کارگو بولیرو پک اپ نے ٹکر مار دی۔اس حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ہسپتال لے جاتے وقت ایک کی موت ہو گئی۔چار شدید زخمی ہیں۔ موقع پر جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ زخمیوں کا دھولیہ کے ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

 دریں اثناء عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پک اپ کا ڈرائیور نشے میں تھا۔اس واقعہ کی وجہ سے دھولیہ ضلع میں غم کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے