عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کی سرکاری چھٹی میں تبدیلی ، سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے حکومت کا فیصلہ، سرکلر جاری
ممبئی : 14 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) حکومت نے پیر کو عید میلاد کی سرکاری چھٹی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بجائے اب بدھ یعنی 18 ستمبر کو چھٹی دی گئی ہے۔ عید میلاد ایک مذہبی تہوار ہے جسے مسلمان بڑی تعداد میں مناتے ہیں۔حکومت نے یہ فیصلہ اس لیے لیا ہے کہ اننت چتردشی 17 ستمبر بروز منگل کو ہندو تہوار ہے۔ دونوں برادریوں کے درمیان امن اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے عید میلاد کی چھٹی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے حکومتی سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلامی کیلنڈر میں عید میلاد النبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے زمین پر بھیجا۔یہ اسلامی کیلنڈر کے تیسرے مہینے ربیع الاول میں منایا جانے والا تہوار ہے۔اس دن بڑی تعداد میں مسلمان بھائی جمع ہوتے ہیں اور جلوس نکالا جاتا ہے۔
17 ستمبر بروز منگل اننت چتردشی ہے۔ اس دن گنیش وسرجن کیا جائے گا اس دن بڑی تعداد میں عوامی اور گھریلو گنپتی وسرجن کی جاتی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر ہوتی ہیں۔اس لیے تنازعات سے بچنے اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے عید میلاد کی سرکاری چھٹی میں تبدیلی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس ضمن میں گزشتہ روز مہاراشٹر کانگریس پارٹی اہم لیڈر اور ممبئی کانگریس کے صدر سابق وزیر عارف نسیم خان نے بھی مہاراشٹر سرکار سے مطالبہ کیا تھا کہ عید میلاد النبی کی تعطیل 16 ستمبر کی بجائے 18 ستمبر کو دی جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com