دھولیہ لوک سبھا سیٹ : شوبھا بچھاؤ اور بھامرے کے بیچ سخت مقابلہ ، چند ہزار ووٹوں سے کانگریس کی جیت ! حتمی اعلان اکا انتظار
مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کو سبقت ، بی جے پی الائنس کو جھٹکا
ممبئی : 4 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) لوک سبھا انتخابات میں مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی کو سبقت بتائیے جارہی ہیں ۔30 سیٹوں پر کانگریس ،این سی پی (شرد پوار گروپ) اور ادھو ٹھاکرے گروپ آگے چل رہے ہیں تو وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی والے الائنس میں شندے فرنویس اور اجیت پوار گروپ 19 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں ۔مہاوکاس اگھاڑی کا زور قائم ہے اور رفتہ رفتہ اگھاڑی کے امیدوار کامیاب ہورہے ہیں ۔ممبئی کی بیشتر سیٹوں پر اگھاڑی کے امیدوار کامیاب ہورہے ہیں ۔تفصیلات کے پوری ریاست کی توجہ بارا متی لوک سبھا حلقہ کے نتیجہ پر لگی ہوئی تھی۔نیشنلسٹ پارٹی کی تقسیم کے بعد پہلی بار منعقد ہونے والا یہ لوک سبھا انتخاب سینئر لیڈر شرد پوار اور اجیت پوار خاندان کے ارکان کے درمیان لڑائی کی وجہ سے چرچے کا سبب بن گیا۔
اس دوران بارامتی کی عوام نے سپریہ سولے کو ایک اور موقع دیا ہے۔ اجیت پوار کی بیوی سنیترا پوار کو اس لوک سبھا الیکشن میں شکست ہوئی ہے۔
اس سال کا لوک سبھا الیکشن کئی وجوہات سے اہم ہو گیا ہے۔ بارامتی میں، جسے صرف پوار کے نام سے جانا جاتا ہے، اس الیکشن میں پوار کے خاندان کے افراد ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے تھے۔
اس الیکشن کے دوران بارامتی اسمبلی حلقہ میں بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے ووٹنگ کا فیصد کم ہوا ہے۔ بارامتی لوک سبھا کے لیے کل ووٹنگ 59.67 فیصد رہی۔سبھی کی نظریں اس پر لگی ہوئی تھی ۔لیکن اس چناؤ میں سپریہ سولے ایک لاکھ ووٹوں سے کامیاب ہوگئی ہیں ۔
ادھر مہاراشٹر کے نندوربار لوک سبھا حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔یہاں سے بی جے پی کے امیدوار حنا گاوت کو شکست ہوئی ۔کانگریس کے امیدوار گوپال پاڑوی ریکارڈ توڑ ووٹ حاصل کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔اسی طرح لاتور میں کانگریس نے اپنا قلعہ واپس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔گزشتہ دس سالوں سے لاتور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کامیاب ہورہی تھی لیکن اس مرتبہ کانگریس نے یہ سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے ۔اس کے علاوہ ڈنڈوری حلقہ سے راشٹروادی کانگریس پارٹی شرد پوار گروپ کے امیدوار بھاسکر بھاگرے نے کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی وزیر بھارتی پوار کو شکست دی ہے۔اس طرح کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں ۔
دوسری جانب دھولیہ مالیگاؤں سیٹ پر کانگریس کی شوبھا بچھاؤ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈاکٹر بھامرے کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ووٹوں کی گنتی کے آغاز سے ہی دونوں کے درمیان چند ہزار ووٹوں کا ہی فرق بتایا جارہا تھا ۔کچھ راؤنڈ میں کانگریس کی شوبھا بچھاؤ آگے رہی تو کچھ راؤنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈاکٹر بھامرے آگے رہے ۔حتمی نتائج کا اعلان تو تادم تحریر نہیں ہوا ہے البتہ ای وی ایم (ووٹنگ مشینوں) سے گنتی مکمل ہوگئی ہے ۔پوسٹل ووٹ کی گنتی بھی پوری کرلی گئی ہیں. اس درمیان ٹوٹل سترویں راؤنڈ کے 18 ویں حصے کی کاؤنٹنگ میں شوبھا بچھاؤ کو تقریباً سات ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت کا امکان بتایا جارہا ہے ۔دھولیہ حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست حاصل ہورہی ہیں ۔اس بیچ ضلع کلکٹر سے ملنے ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ پہنچ گئی ہیں انکے ساتھ کنال پاٹل وغیرہ موجود ہیں ۔ 19 ویں راؤنڈ میں "اکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو 579192 ووٹ ملے جبکہ ڈاکٹر سبھاش بھامرے جو 571381 ووٹ ملے ۔ شوبھا تائی بچھاؤ7811 ووٹوں سے آگے ۔مالیگاؤں سینٹرل سے کانگریس کو 198672 ووٹ ملی ہے ۔
اس کے علاوہ ریاست کے دو راجہ خاندان سے تعلق رکھنے والے راجہ بھی ملک کی پارلیمنٹ میں پہنچ چکے ہیں۔ تفصیلات کے ستارا میں بی جے پی کے امیدوار ادئین راجے بھوسلے جیت گئے۔ ہیں۔ وہیں کانگریس امیدوار شاہو مہاراج چھترپتی نے کولہاپور میں شندے کے موجودہ ایم پی کو بھی شکست دیکر کامیابی حاصل کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com