ناسک رینج اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولس عہدہ پر دتاترے کرالے کی تقرری
ناسک : 3 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) دتاترے کرالے کو اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولس ناسک زون کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل اس عہدہ پر ڈاکٹر بی جی شیکھر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔بی جے شیکھر یکم جون بروز سنیچر کو ریٹائر ہوئے ۔اس کے بعد یہ عہدہ خالی ہوا تھا۔
در اصل دتاترے کرالے کو جنوری کے مہینے میں اس عہدے پر فائز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن، بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق، ڈاکٹر بی جی شیکھر نے دوبارہ اس عہدہ کا چارج سنبھال لیا تھا۔ اب ڈاکٹر شیکھر کی ریٹائرمنٹ کے بعد کرالے کی دوبارہ تقرری ہوئی ہے۔
اس ضمن میں آج تین جون کو ایک مکتوب مہاراشٹر کے وزات داخلہ نے جاری کیا ہے ۔اس مکتوب کی روشنی میں نائب سیکرٹری حکومت مہاراشٹر وینکٹیش بھٹ نے دتاترے کرالے کی تقریر کا لیٹر جاری کیا ہے ۔اس لیٹر کو مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو روانہ کرتا ہوئے قانون و انتظامیہ کی پاسداری کرنے کے سلسلے میں کہا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com