مالیگاؤں : صراف بازار سے 9 کلو چاندی اور تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کی چوری ، دکان کا شٹر توڑ کر چوری کی واردات سی سی ٹی وی میں قید ، مقدمہ درج



مالیگاؤں : صراف بازار سے 9 کلو چاندی اور تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کی چوری ، دکان کا شٹر توڑ کر چوری کی واردات سی سی ٹی وی میں قید ، مقدمہ درج 



مالیگاؤں : 3 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے قلب میں جاری صراف بازر میں ایک تاجر کی دکان تنمئے جیولرس سے رات کے وقت چوروں نے ہاتھ صاف کیا اور اس چوری میں تقریباً 9 کلو چاندی کے زیورات کو اڑا لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق قلعہ پولس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر  واقع صرافہ بازار میں ایک ڈیلر کی دکان سے 9 کلو چاندی چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا۔چوری کی واردات سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی۔

 
سی سی ٹی وی میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ تین چور یہاں  آئے اور انہوں نے یہ چوری کی واردات انجام دی ہیں ۔  صراف بازار میں ہوئی اس واردات سے سونے چاندی کا کاروبار کرنے والے تاجروں میں غم و غصہ پھیل گیا ہے۔ رات میں یہ چور دکان کا شٹر اُٹھا کر دکان میں داخل ہوئے اور چوری کی یہ واردات انجام دی۔اس میں تقریباً نو کلو چاندی اور ڈھائی لاکھ روپے نقد روپے چوری ہونے کا ذکر تاجر نے کیا ہے ۔

اس ضمن میں تنمئے جیولرس کے مالک کی شکایت پر نامعلوم چوروں کے خلاف ڈکیتی کی واردات انجام دینے اور شٹر توڑ کر چاندی کو چوری کرنے کے معاملے میں قلعہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مزید تحقیقات پولس کررہی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے