مالیگاؤں میں سوائن فلو کا پھیلاؤ، دو افراد کی موت، کارپوریشن الرٹ، عوام سے احتیاط کی اپیل



مالیگاؤں میں سوائن فلو کا پھیلاؤ، دو افراد کی موت، کارپوریشن الرٹ، عوام احتیاط کریں 



سردی، کھانسی، نزلہ وغیرہ کی شکایت ہو تو کارپوریشن سے فوری رجوع کریں :ہیلتھ آفیسر 

مالیگاؤں : 27 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ)شہر میں سوائن فلو ایک بار پھر داخل ہوگیا ہے اور ایک سنسنی خیز رپورٹ سامنے آئی ہے کہ سوائن فلو کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ مالیگاؤں میونسپل ایڈمنسٹریشن کا محکمہ صحت ایک بار پھر سوائن فلو کی وجہ سے زراعت محکمہ کے سابق افسر اور ایک خاتون کی موت ہوجانے سے الرٹ موڈ پر آگیا ہے۔

   
 متوفی کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور ان کی صحت کی جانچ کی جا رہی ہے۔ میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جے شری آہر نے اپیل کی ہے کہ جس کسی کو بھی نزلہ، بخار اور کھانسی کی علامات ہوں وہ فوری طور پر میونسپل ہیلتھ سنٹر میں علاج کے لیے جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے