چاندوڑ : راہوڈ گھاٹ میں بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، دلخراش حادثہ میں سے 6 مسافروں کی موت



چاندوڑ : راہوڈ گھاٹ میں بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، دلخراش حادثہ میں سے 6 مسافروں کی موت  



مالیگاؤں : 30 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) نیشنل ہائی وے نمبر تین ممبئی آگرہ ہائی وے پر واقع چاندوڑ روڈ پر ایک ہولناک حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ممبئی آگرہ ہائی وے پر چاندوڑ کے قریب راہوڈ گھاٹ پر ایک ایس ٹی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک حادثہ ہوا ہے۔
  بس اور ٹرک کے اس حادثے میں 5 سے 6 مسافروں کی موت ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ آج منگل کی صبح 9 سے 9.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں کچھ مسافر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔صبح ہونے والے اس خوفناک حادثے کے بعد مقامی لوگ مدد کے لیے پہنچ گئے۔ پولس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بس کے ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔مرنے والوں کی تفصیلات سر دست جاری نہیں ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے