'مہاوکاس اگھاڑی ' میں 'ونچیت' کی آفیشل انٹری، پرکاش امبیڈکر 2 فروری کی میٹنگ میں شرکت کرینگے
مہاوکاس اگھاڑی میں کمیونسٹ جنتا دل یونائیٹڈ، ونچیت بہوجن اگھاڑی، سماج وادی پارٹی کو شامل کیا گیا، اتحاد اور مضبوط ہوگیا : سنجے راؤت
ممبئی : 30 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر سمیت ملک میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ یہ انتخاب حکمراں این ڈی اے اور اپوزیشن انڈیا الائنس کے درمیان ہوگا۔ اس پس منظر میں آج مہاراشٹرا میں اپوزیشن جماعتوں کی مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے لیے سیٹ الاٹمنٹ کے ساتھ این ڈی اے مخالف حکمت عملی طے کی گئی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی میں ونچیت بہوجن اگھاڑی کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ونچیت کے سربراہ پرکاش امبیڈکر خود 2 فروری کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر میٹنگ کے بعد سنجے راوت نے کہا کہ صبح سے طویل بحث ہوئی ہے۔ ہماری مہاوکاس اگھاڑی میں سی پی ایم، سی پی آئی، اے اے پی، جنتا دل یونائیٹڈ، ونچیت بہوجن اگھاڑی، سماج وادی پارٹی سبھی کو مہاوکاس اگھاڑی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس لیے اتحاد مزید مضبوط ہو گیا ہے۔
آج ممبئی کے ٹرائیڈنٹ ہوٹل میں مہا وکاس اگھاڑی کا اجلاس آج منعقد ہوا۔ جس میں کانگریس، این سی پی(شرد پوار گروپ) اور شیو سینا (ٹھاکرے گروپ) 3 بڑی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ میٹنگ میں ایم پی سنجے راوت اور ونائک راوت، این سی پی سے جینت پاٹل اور جتیندر آہواڑ اور کانگریس سے ریاستی صدر نانا پٹولے، کانگریس کے سابق وزیربالاصاحب تھورات ، اشوک چوہان اور ممبئی کانگریس صدر ورشا گائیکواڑ موجود تھیں۔ میٹنگ میں ونچیت بہوجن اگھاڑی کی جانب سے بھی نمائندے شامل تھے۔
اس میٹنگ میں سیٹ ایلوکیشن کے بارے میں بحث ہوئی۔ پرکاش امبیڈکر نے مہاوکاس اگھاڑی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔سنجئے راؤت نے کہا کہ تمام چھوٹی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مہاوکاس اگھاڑی نے اس سے قبل 25 جنوری کو اجلاس کیا تھا۔ سی پی آئی اور سی پی ایم لیڈروں کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ خاص طور پر اس میٹنگ میں ابتدائی سیٹ ایلوکیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ سنجے راوت نے اس میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ونچیت اور راجو شیٹی کو میٹنگ میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس سے یہ واضح تھا کہ مہاوکاس اگھاڑی نے اس معاملے میں چھوٹی پارٹیوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com