جمعہ کو ڈائمنڈ لانس میں شیخ رشید صاحب کی رحلت پر شہریان کی جانب سے تعزیتی نشست کا انعقاد
شیخ رشید کے انتقال پر شہر کی بیشتر اسکولوں میں تعطیل رہی
مالیگاؤں : 5 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) چار دسمبر کو مالیگاؤں شہر کے بے لوث خدمت گار، غریبوں کے مسیحا، مزدوروں کے ہمدرد، جھونپڑپٹیوں کے خیر خواہ، مالیگاؤں شہر کے مشہور و معروف قدآور سیاست داں عالیجناب شیخ رشید صاحب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اس دنیا سے رخصت کر گئے۔ شیخ رشید صاحب کا انتقال کر جانا پورے مالیگاؤں شہر کیلئے ایک بڑا خسارہ ہے اس غم و اندوہ کے ماحول میں پورا شہر چاہتا ہے کہ خانوادہ شیخ رشید کے ساتھ اپنے غم کا اظہار کر سکیں جس کے لئے شہر کی دینی و ملّی تنظیموں ،سیاسی جماعتوں اور شہر کے مختلف کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیتی نشست کا انعقاد کرنے کا اظہار کیا اسی ضمن میں 8 دسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء آگرہ روڈ ڈائمنڈ لانس میں تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے اپنے اپنے سطح پر الگ الگ تعزیتی نشست نہ رکھتے ہوئے صرف ایک ہی تعزیتی نشست جو ڈائمنڈ لانس میں منعقد ہو رہی ہیں میں آپ شرکت کریں۔منجانب شہریان مالیگاؤں و ہمدردان و محبان خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع۔وہیں پانچ دسمبر کو صبح گیارہ بجے عائشہ نگر قبرستان میں تدفین عمل میں آئے اس موقع پر آگرہ روڈ سمیت اطراف کے علاقوں میں جہاں کچھ ہوٹلس وغیرہ بند رہے وہیں بیشتر اسکولوں میں تعطیل بھی دی گئی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com