کانگریس کے محمد اظہرالدین، محمد علی شبیر اور بی آر ایس کے عامر شکیل بھی ہار گئے ، تلنگانہ میں کانگریس کی جیت
حیدرآباد : 3 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) تلنگانہ انتخابات میں جہاں ایک طرف مسلم ووٹرز نے سمجھ داری کا مظاہرہ کیا وہیں نتائج کے بعد مسلم و سیکولر حلقوں میں کچھ مایوسی دیکھی جارہی ہے۔ اس کی اصل وجہ حلقہ گوشہ محل سے بی جے پی کے متنازعہ امیدوار راجہ سنگھ کی جیت ہے۔ اس کے علاوہ مایوسی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ مختلف پارٹیوں کے مسلم امیدواروں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جن میں کانگریس کے محمد علی شبیر ، محمد اظہرالدین اور بی آر ایس کے عامر شکیل بھی شامل ہیں۔تلنگانہ کی جوبلی ہلز اسمبلی الیکشن پر سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہرالدین انتخاب ہار گئے ہیں۔ ۲۶ ویں رائونڈ کے بعد محمد اظہرالدین کو کل ۶۲ ہزار ۳۴۳ ووٹ ملے، انہیں کے سی آر کی پارٹی بی آر ایس کے امیدوار منگانتھی گوپی ناتھ نے مات دی۔گوپی ناتھ نے ۱۵ ہزار ۹۳۹ ووٹوں سے انہیں شکست دے دی۔ بی جے پی کے لانکالا دیپک ریڈی ۲۵ ہزار ۸۳ ووٹ لاکر تیسرے نمبر پر رہے۔ جوبلی ہلز اسمبلی سیٹ تلنگانہ ریاست کی اہمیت کی حامل سیٹ ہے، جہاں ۲۰۱۸ میں تلنگانہ راشٹر سمیتی نے جیت درج کی تھی، جوبلزی ہلس اسمبلی سیٹ تلنگانہ حیدرآباد ضلع میں آتی ہے، ۲۰۱۸ میں جوبلی ہلز میں کل ۴۴ فیصد ووٹ پڑے، ۲۰۱۸ میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی سے گوپی ناتھ نے آئی این سی کے پی وشنو وردھن کو ۱۶ ووٹوں سے شکست دی تھی۔ حلقہ جوبلی ہلز سے کانگریسی امیدوار محمد اظہر الدین بھی بی آر ایس کے امیدوار ایم گوپی ناتھ سے تقریباً 16 ہزار ووٹوں سے ہار گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران کچھ ای وی ایم میں تکنیکی خرابی پیش آنے کے بعد محمد اظہرالدین نے الیکشن کمیشن سے ری پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور اب کمیشن کے فیصلہ کا انتظار ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com