مالیگاؤں میں 2 لاکھ 35 ہزار کی رقم لے کر فرار ہونے والے معراج حسین و ارباز حسین گرفتار
مالیگاؤں: 4 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)پولس نے بیوپاری کی نقدی لے کر فرار ہونے والے دو چوروں کو گرفتار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 29 نومبر کو دو لوگ جو اسکوٹی پر ایک تاجر جو اپنے گھر جارہا تھا کی کار کو دھکا دیا اور روپیہ لیکر فرار ہوگئے تھے ۔ اس چوری کے سلسلے میں چھاؤنی پولس اسٹیشن میں کیس درج ہونے کے بعد ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس انیکیت بھارتی کی رہنمائی میں پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھان بین کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
ان چوروں سے تمام اشیاء ضبط کر لی گئی ہیں۔ گرفتار کیے گئے دو افراد کی شناخت معراج حسین نظام الدین اور ارباز حسین نظام الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولس نے ان چوروں کو پکڑ لیا اور ان سے سامان ضبط کر لیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com