سابق ایم ایل اے شیخ رشید کا انتقال، ناسک کے نائن پلس ہاسپٹل میں آخری سانس لی



سابق ایم ایل اے شیخ رشید کا انتقال، ناسک کے نائن پلس ہاسپٹل میں آخری سانس لی



مالیگاؤں : 4 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے مشہور و قدآور سیاسی رہنما شیخ رشید نے آج ناسک کے نائن پلس ہاسپٹل میں آخری سانس لی اور داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ناسک سے انکے فرزند شیخ آصف نے نمائندہ بیباک کو اس طرح کی دکھ بھری خبری سنائی ۔ان للہ وانا الیہ راجعون!۔
اللہ تعالیٰ مرحوم شیخ رشید کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔جنازہ صبح گیارہ 11 بجے ہزار کھولی مرحوم حاجی شیخ شفیع کے پرانے مکان (بڑے گھر) سے عائشہ نگر قبرستان لے جایا جائے گا ۔ناسک سے مرحوم شیخ رشید کا جسد خاکی مالیگاؤں لایا جارہا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے