عام آدمی پارٹی میدان میں اترے گی، کارپوریشن و اسمبلی چناؤ لڑنے کا اعلان، فاطمہ شیخ سماجوادی پارٹی چھوڑ کر عآپ میں شامل



عام آدمی پارٹی میدان میں اترے گی، کارپوریشن و اسمبلی چناؤ لڑنے کا اعلان، فاطمہ شیخ سماجوادی پارٹی چھوڑ کر عآپ میں شامل 


دہلی طرز پر مالیگاؤں میں اسکولی نظام بنایا جائے گا، کیجریوال کو مالیگاؤں آنے کی دعوت ،پریس کانفرنس سے مخاطبت 




مالیگاؤں : عوامی و بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے عام آدمی پارٹی میدان میں اترے گی ۔مالیگاؤں کی خراب صورتحال پر اب عام آدمی پارٹی نے کارپوریشن و اسمبلی چناؤ پوری طاقت سے لڑنے کا اعلان کردیا ۔میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس مقامی صدر الطاف کرانہ والا نے تفصیل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گھر و نل پٹی میں اضافہ کیخلاف ، پاور بل اور بجلی کمپنی کی من مانی و تانا شاہی کیخلاف اور بگرتی ہوئے ٹریفک کا نظام کو درست کرنے کیلئے اسی طرح صاف صفائی کے خراب نظام کو درست کرنے عام آدمی پارٹی عوامی سطح پر کوشش کریگی ۔اس پریس کانفرنس میں شہری سطح پر 18 رکنی باڈی تشکیل دی گئی جس کا اعلان بھی پریس کانفرنس میں کیا گیا ۔اس پریس کانفرنس میں اتم راؤ جی نربھونے نے کہا کہ دس سالوں سے جاری فلائے اوور بریج کا کام کو بھی جلد از جلد عام آدمی پارٹی پورا کرانے کی کوشش کریگی۔کارپوریشن کی خستہ حال اسکولوں کی درستی اور اساتذہ کی بھرتی کیلئے کوشش کی جائے گی۔ دہلی طرز پر مالیگاؤں میں اسکولی نظام بنایا جائے گا۔شہر بھر میں گندگی کا انبار لگا ہوا ہے ۔کارپوریشن کی لاپرواہی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں اسکے خلاف بھی سڑکوں پر اترنے کا اعلان عام آدمی پارٹی نے کیا ہے ۔اس پریس کانفرنس میں فاطمہ شیخ نے سماجوادی پارٹی کو چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔فاطمہ شیخ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی کارکردگی بہتر ہے اسی لئے ہم نے سماجوادی پارٹی کو چھوڑ کر اس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔موصوفہ کو مالیگاؤں عام آدمی پارٹی کا مہیلا صدر بنایا گیا ہے ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے