تین ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی آگے، تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت، ابتدائی نتائج بی جے پی کے حق میں



تین ریاستوں راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی آگے، تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت، ابتدائی نتائج بی جے پی کے حق میں 



نئی دہلی : 3 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور چار ریاستوں میں سے تین میں بی جے پی آگے ہے۔ کانگریس ایک ریاست میں آگے ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس اور بی ایس آر کے درمیان کشمکش جاری ہے اور اس ریاست میں کانگریس نے برتری حاصل کی ہے۔ اگرچہ ان ابتدائی رزلٹ میں ابھی تک صحیح نتائج واضح نہیں ہیں، لیکن ایک رجحان سامنے آیا ہے۔ صبح سے دوپہر کے 12 بجے تک کے جو اعداد سامنے آئے ہیں وہ تمام جماعتوں کی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں۔

 راجستھان میں 199 سیٹیں ہیں، جن میں سے بی جے پی؛ 115 پر آگے ہیں، کانگریس 70 سیٹوں پر اور دیگر پارٹی 16 سیٹوں پر آگے ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی 235 سیٹوں پر آگے ہے، کانگریس 94 سیٹوں پر آگے ہے، اور دیگر پارٹی 1 سیٹوں پر آگے ہے۔ چھتیس گڑھ میں 90 سیٹیں ہیں جن میں بی جے پی 50، کانگریس 38 اور دیگر 2 سیٹوں پر آگے ہے۔ تلنگانہ میں 119 سیٹیں ہیں اور کانگریس 68 ، بی ایس آر 40، بی جے پی 9 اور دیگر 4 سیٹوں پر آگے ہے۔میزورم کے نتائج کا اعلان کل پیر کو کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے