جہاں دیدہ اور رحم دل انسان سے شہر محروم ہوگیا ، مولانا عمرین محفوظ رحمانی
شیخ رشید کے تعمیری کاموں کو مالیگاؤں ہمیشہ یاد رکھے گا :وزیر دادا بھسے
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ،نائب وزرائے اعلی دیویندر فرنویس و اجیت دادا پوار کا تعزیتی پیغام
مالیگاؤں : 5 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شیخ رشید صاحب رحم دل اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ،شیخ رشید نے ایک یتیم بچی کو گود لیا اور اسکی پرورش کی ۔جس میں رحم ہوتا ہے اللہ اس پر رحم کرتا ہے۔ہمیں شیخ رشید کی خوبی کو یاد رکھنا چاہئے، شیخ رشید صرف سیاسی نہیں تھے بلکہ وہ غریبوں کے ہمدرد اور رحم دل انسان تھے ۔اللہ پاک کو رحم دل انسان پسند ہے ۔اللہ پاک کو بندے کی کونسی ادا پسند آجائے کون نہیں جانتا ۔شیخ رشید نے بیشمار کار خیر کئے ہیں ۔شیخ رشید کا ہاتھ دینے والا تھا مرحوم مدارس و مساجد کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔شیخ رشید کو ان نیکیاں کام آنے والی ہے ۔شیخ رشید کے انتقال سے صرف خاندان کو صدمہ نہیں بلکہ پورا شہر صدمہ میں ہے ۔جہاں دیدہ شخص سے شہر محروم ہوگیا۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج بعد تدفین تعزیت مسنونہ کے موقع پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے عائشہ نگر قبرستان میں کیا ۔موصوف نے کہا کہ والدین سایہ دار درخت کی طرح ہوتے ہیں ۔اس غم کے ماحول میں تسلی دینا شریعت کا حکم ہے ۔اس لئے ہم پورے شہر کی جانب سے تسلی دیتے ہیں کہ خانوادہ شیخ رشید صبر کریں اور اللہ سے اچھے اجر کا گمان رکھیں ۔مولانا نے کہا کہ جلوس جنازہ و نماز و دعا میں علما، صلحا، بزرگ، بچے نوجوانوں نے شرکت کی ۔اللہ رب العزت کو ان میں سے کسی کی ادا پسند آجائے اور شیخ رشید صاحب کی مغفرت کا سبب بن جائے، مولانا نے کہا کہ ہم پورے شہر کی جانب سے، ملی تنظیموں کی جانب سے تعزیت پیش کرتے ہیں اور ہم بھی اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ پاک شیخ رشید صاحب کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،بال بال مغفرت فرمائے، سیات کو حسنات میں مبدل فرمائے ۔پسماندگان و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
اس موقع پر مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ناس ضلع کے پالک منتری دادا بھوسے نے شیخ رشید کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ،نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس ،نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے بھی شیخ رشید کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔دادا بھوسے نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار شیخ رشید کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔سرکاری طور پر شیخ رشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا اعلان بھی وزیر موصوف نے کیا ۔دادا بھوسے نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے جو تعمیری کام کئے ہیں اسے مالیگاؤں ہمیشہ یاد رکھے گا، شیخ رشید تعمیر و ترقی پسند لیڈر تھے ۔مرحوم غریبوں کے مسیحا تھے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار بھی دادا بھوسے نے کیا ۔تسلی کے موقع پر قاری الطاف احمد نے رقت آمیز دعا فرمائی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com