سماجوادی پارٹی مالیگاؤں اسمبلی چناؤ پوری طاقت سے لڑے گی، کون ہوگا سماجوادی کا امیدوار؟ آبزرور گڈو کاکر نے جاری کی پریس ریلیز

سماجوادی پارٹی مالیگاؤں اسمبلی چناؤ پوری طاقت سے لڑے گی، کون ہوگا سماجوادی کا امیدوار؟ آبزرور نے جاری کی پریس ریلیز 


اگر مالیگاؤں شہر کی عوام نے ساتھ دیا تو مالیگاؤں شہر کا اگلا ایم ایل اے سماجوادی پارٹی کا ہوگا :گڈو کاکر


مالیگاؤں : 26 پریس ریلیز) سماج وادی پارٹی مالیگاؤں شہر سمیت مہاراشٹر میں دن بہ دن مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ مالیگاؤں کی عوام موجودہ ایم ایل اے اور شہر کے سابق ایم ایل اے کے عوامی کام سے خوش نہیں ہے کیونکہ مالیگاؤں شہر میں کارپوریشن سے لیکر اسمبلی تک مسلسل نمائندگی کا فقدان نظر آرہاہے ہے مالیگاؤں شہر میں بارہ نومبر کا معاملہ ہو یا پاورلوم صنعت کا مہاراشٹر اسمبلی میں مالیگاؤں شہر کے ایم ایل اے مسلسل ناکام رہے ہیں آن تمام مساںٔل پر مہاراشٹر اسمبلی میں مالیگاؤں شہر کی نمائندگی ابوعاصم اعظمی صاحب نے ہمیشہ کی ہے ۔ سماج وادی پارٹی قاںٔد ابوعاصم اعظمی صاحب کی قیادت میں مالیگاؤں میں اسمبلی الیکشن پوری طاقت کے ساتھ لڑا جاںٔیگا اور اس بار MLA سماج وادی پارٹی کا ہوگا انشاءاللہ۔یاد رہے کہ سماجوادی پارٹی کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی امیدوار طئے نہیں ہؤا ہے مالیگاؤں شہر کے سرکردہ شخصیات سے مشورہ اور عوامی رائے کے بعد پارٹی کے ریاستی لیڈران جلد ہی مالیگاؤں شہر سے امیدواری کا اعلان کرینگے۔اسطرح کی پریس ریلیز سماج وادی پارٹی مالیگاؤں شہر آبزرور گڈو کاکر
نے بیباک کو بغرض اشاعت روانہ کی ہے ۔



ایس پی آبزرور گڈو کاکر نے مزید لکھا ہے کہ اسمبلی الیکشن کیلئے سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کا ابھی تک کوئی بھی امیدوار طئے نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو بھی سماج وادی پارٹی نے امیدواری کا وعدہ کیا ہے۔ مالیگاؤں شہر کی عوام سے مشورہ اور رائے کرنے کے بعد جلد ہی امیدواری کا اعلان کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے