ایم ایل اے مفتی اسماعیل کے ہاتھوں حکیم نگر میں دس لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا افتتاح
مالیگاؤں: (پریس ریلیز) بروز اتوار 26 نومبر کو دوپہر ساڑھے تین بجے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی بیرون شہر سفر واپسی کے فوراً بعد وارڈ نمبر پندرہ حکیم نگر میں مسجد خباب بن ارت والی گلی میں دس لاکھ روپے آمدار فنڈ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا افتتاح کرنے پہنچے، اس موقع پر ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ میرے سال 23- 2022 کےآمدار فنڈ سے بننے والی روڈ ہے حکیم نگر محلے میں ہم لوگ کھڑے ہوئے ہیں اور یہاں سمینٹ کانکریٹ روڈ کا کام ہو رہا ہے اور یہ روڈ یہاں سال 2009 میں روڈ بنی تھی مگر درمیان میں اس علاقے سے چن کر آنے والے کارپوریٹر اس جانب توجہ نہیں دیے، یہ جگہ تھوڑا نشیبی نچلی سطح پر ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تو بارش کا پورا پانی یہاں پر جمع رہتا ہے تو محلے کے لوگوں کا تقاضا تھا کہ یہ روڈ بنوائی جائے، اور ایسی روڈ بنوائی جائے کہ یہاں کی تکلیف ختم ہو جائے، اور روڈ اتنی مضبوط و پائیدار بن رہی ہے کہ ان شاءاللہ ماضی کی تکلیف نہیں رہے گی، اور الحمد للہ اسی کے ساتھ ساتھ عبداللہ نگر بی کے اندر ہم نے ایک روڈ دس لاکھ روپے آمدار فنڈ سے لبّیک آٹو کنسلٹنٹ سے منا بھائی کے مکان تک بنوایا ہے جسکا 21 نومبر کو افتتاح کیا جاچکا ہےاور کلیتہ الطاہرات سے لے کرکے پوار واڑی آواڑی نالہ تک روڈ کا کام مکمّل ہوگیا ہے جسکا بجٹ دو لاکھ 60 ہزار روپے تھا اسی طرح رضا چوک سے سلاٹر ہاؤس تک 1 کروڑ 46 لاکھ روپے بجٹ سے روڈ کا کام جاری ہے آج ہم نے رضا پورہ چوک پر اس کام کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے اس جگہ زمین کی کھدائی کی جارہی ہے بہت جلد اسٹیمیٹ کے مطابق مضبوط و پائیدار روڈ بنائی جائے گی ، شہر کے اندر الحمدللہ چار جگہوں پر کام جاری ہے اور آگے بھی ترتیب وار کام ہوتا رہے گا، اور ہم نے جو بات کہی ہے کہ 365 دنوں میں 366 کروڑ روپے کے کاموں کی تربیت بنائی ہیں بیِس فیصد کام ہوچکا ہے اسّی فیصد کام ہونا ہے اور اللہ کی ذات سے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ان شاءاللہ وہ سب کام کرکے دیں گے، لوگوں کا اعتراض ہم پر ہوتا ہے کہ یہ تو کارپوریشن کا پیسہ ہیں مَیں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ مَیں کام کروارہا ہوں، یا کوئی بھی آمدار، ایم پی، کارپوریٹر، کام کرتا ہے تو وہ گھر سے پیسہ لا کر نہیں ڈالتا ہے سارا پیسہ سرکار گورنمنٹ سے ہی آتا ہے وہ چاہے آمدار فنڈ کے نام سے ہو، نیوجن سمیتی کے نام پر ہو، نگر وکاس کے نام سے ہو، چاہے کارپوریشن سے ہو، سارا پیسہ فنڈ سرکار کا ہوتا ہیں اصل چیز کام کروانا ہے ہم نے کام کروایا ہے اس لئے ہم بولنے کا حق رکھتے ہیں، اور شہر میں تنِ تنہا ہم ہی کام کر رہے ہیں کوئی دوسرا کام نہیں کر رہا ہے اس لئے اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے کام کو کوئی کریڈٹ لینے کے لئے آگے نہیں آرہا ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جہاں بھی کام ہورہا ہے جب ہم وہاں جاتے ہیں تو کچھ سیاسی پارٹی کے مخالفین آکرکے وہاں پر سے کچھ اسطرح کی حرکت کرتے ہیں جس سے بد نظمی پیدا ہو، اور ہمیں اس سے کوئی اعتراض نہیں ہے جن لوگوں کو بھی بجٹ اسٹیمیٹ کام کی نوعیت، تفصیلات وغیرہ معلومات حاصل کرنا ہے وہ لوگ کارپوریشن ہے پی ڈبلیو ڈی آفس ہے وہ کھلی ہوئی ہے کوئی رکاوٹ نہیں ہے ہر شہری جاکرکے وہاں سے مکمّل تفصیل حاصل کرسکتا ہے اور جانکاری لینے کے بعد کام پر آکر دیکھ سکتا ہے کہ کام اسٹیمیٹ کے مطابق ہو رہا ہے کہ نہیں ہو رہا ہےظاہر سی بات ہے کہ ہم نے کسی روکا تو نہیں ہے کسی کو منع تو نہیں کیا ہے ہر آدمی اپنا حق رکھتا ہے ایک شہری ہونے کے اعتبار سے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا چاہیے، ہم اس بات کی لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں آپ جانکاری معلومات حاصل کرو، ہمارا کام دیکھو، اگر کام اسٹیمیٹ کے مطابق ہے تو اس کا اعتراف کرو، کہ ہاں کام صحیح اور برابر ہو رہا ہے نہیں تو پھر وہی کوڈ ہے کہ جب ہی تیڑے تیڑے اڑ رہے تھے وہ مجھے پھر بولنا پڑے گا، بعد از آج اس موقع پر محبین مفتی اسمٰعیل قاسمی کے علاوہ حکیم نگر کے سرکردہ افراد اور حافظ عبداللہ فیصل موجود تھے اور انصاری محمد حسین اپنی نگرانی میں اس روڈ کے کام کی نگرانی کرتے ہوئے مقام پر موجود دیکھے گئے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com