این سی پی کا ہنگامی پول کھول جلسہ عام 22 دسمبر کو ، ورکنگ کمیٹی میٹنگ میں فیصلہ
پولس، کمشنر ،ایم ایل اے و منتری کے تعلق سے سنسنی خیز انکشافات کا اعلان
ہم مالیگاؤں کی بقاء و سالمیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، کمشنر، ایم ایل اے اور وزیر کی کئی سنسنی خیز ویڈیو اسکرین کے ذریعے پیش کی جائے گی :شیخ آصف
مالیگاؤں : 26 نومبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر پولس انتظامیہ کی منہ دیکھی کارروائی اور شہر میں بگڑتی ہوئی لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال و پولس ڈپارٹمنٹ کے رویہ کیخلاف راشٹروادی کانگریس پارٹی آئندہ 22 دسمبر بروز جمعہ کو این سی پی بھون کے سامنے دگڑو آئل مل میں ایک سنسنی خیز پول کھول جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں آج آصف شیخ رشید کی صدارت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اتفاق رائے سے جلسہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس میٹنگ میں جلسہ عام کے عنوانات بھی طئے کئے گئے ۔جس میں مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی کارکردگی، میونسپل کمشنر و پرشاشک بھالچندر گوساوی کی تانا شاہی اور بدعنوانی کیخلاف، مالیگاؤں کارپوریشن کو کنگال کرنے اور مقامی سیاسی لیڈران کی کمشنر نوازی و چاپلوسی کا پول کھولا جائے گا ۔اسی طرح کمشنر، ایم ایل اے اور وزیر دادا بھوسے کی ملی جوڑ اور عوامی ناراضگی کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔اس جلسہ میں مقامی ایم ایل اے کی چار سالہ ناکام کارکردگی ،جھوٹ و گمراہ کن سیاست کا پردہ بھی فاش کیا جائے گا ۔اس جلسہ عام میں پاور کمپنی ،گھر پٹی، ایف ڈی او، سول اسپتال اور میونسپل کارپوریشن کی بدعنوانی کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا ۔ورکنگ کمیٹی میٹنگ کے اختتام پر آصف شیخ نے میڈیا بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی سیاسی پارٹیوں کے چھوٹے موٹے لیڈران کی کمشنر سے چاپلوسی کا پول بھی ہمارے مقررین کھولینگے ۔اس کے علاوہ ایم ایس جی کالج معاملہ فرقہ پرستی، مذہب کے نام پر گھناؤنی سیاست کرنے والے فرقہ پرست سیاستدانوں کی کیخلاف ۔گئو کشی کے نام پر قریش برادری کے نوجوانوں و تاجروں کے ساتھ مآب لنچنگ کی واردات، سفید پوش سیاسی افراد کے کالے کارنامے، سیکسی حرکات، بدچلنی کو بھی بے نقاب کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ کمشنر، دادا بھوسے و ایم ایل اے کی بدعنوانی کی کئی سنسنی خیز ویڈیو اسکرین کے ذریعے بھی عوام کے درمیان پیش کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ انتہائی اہم ہوگا کیونکہ ہم مالیگاؤں کی بقاء و سالمیت کیلئے بدعنوان کمشنر و سیاسی لیڈران و فرقہ پرستوں سے لڑائی لڑ رہے ہیں جسے عوام کی عدالت میں اجاگر کیا جائے گا ۔مالیگاؤں شہر کی تمام عوام بالخصوص راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں اور عہدیداران سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے ابھی سے جدوجہد کریں ۔اس ضمن میں 7 دسمبر سے کارنر میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com