میونسپل کارپوریشن کی بدعنوانی اور انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر کو ممبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری
آصف شیخ کی ایماء پر اسلم انصاری شکیل بیگ اور فرحان شیخ نے معروف وکیل اسیم سرودے کی کو فائل پیش کر کارپوریشن کی بدعنوانی بتائی
شندے گروپ کے چالیس ایم ایل ایز کیخلاف ڈسکوالیفیکیشن کیس کی پیروی کرنے والے وکلاء کے پینل میں کپل سبل کے ساتھ اسیم سرودے کی خدمات جاری
مالیگاؤں : 25 نومبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر و پرشاشک بھالچندر گوساوی کے دور اور مالیگاؤں کارپوریشن کے کام کاج کے طریقہ کار پر گزشتہ دیڑھ برس سے آصف شیخ رشید و این سی پی اپنے اسٹائل میں عوامی بیداری لاتے ہوئے کارپوریشن کی بدعنوانی کو بے نقاب کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر معاملہ میں میونسپل کارپوریشن کمشنر اور ٹینڈر کمیٹی کے غلط فیصلوں پر سرکار تک شکایت درج کرائی ہے ۔500 کروڑ روپے کے انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کے کاموں میں بدعنوانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کارپوریشن کمشنر کی جانب سے مالیگاوں کارپوریشن کو ایک سو دس کروڑ روپے کے نقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا جو آج سچ ثابت ہورہا ہے ۔اس بدعنوانی کے خلاف ای ڈی، سی بی آئی اور ریاستی و مرکزی حکومت تک شکایات کی گئی ۔اب اس معاملے میں مہاراشٹر کے ہی نہیں بلکہ ملک کے نامور وکیل ایڈوکیٹ اسیم سرودے سے آصف شیخ توسط سے اسلم انصاری، شکیل بیگ اور فرحان شیخ نے ملاقات کی ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ اسیم کو انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر معاملہ کی فائل دی گئی جس میں کارپوریشن کمشنر کے غلط فیصلوں کو اجاگر کیا گیا ہے ۔اسی طرح ٹینڈر ہولڈر کی غلطی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔پورے کاغذات کا مطالعہ کرنے کے بعد ایڈوکیٹ اسیم سرودے نے انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر معاملہ اور کارپوریشن کی بدعنوانی کو آصف شیخ کی ایماء ہر ممبئی ہائی کورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے نمائندہ کو بتایا کہ کارپوریشن کمشنر و پرشاشک کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف ہم ممبئی ہائی کورٹ جانے کی تیاری کررہے ہیں اور اس سلسلے میں ایڈوکیٹ آسیم سرودے اس کیس کی پیروی کرنے تیار ہوگئے ہیں ۔آصف شیخ نے بتایا کہ شندے گروپ کے 40 ایم ایل ایز کیخلاف ڈسکوالیفیکیشن کیس میں ایڈوکیٹ کپل سبل کیساتھ اسیم سرودے بھی اپنی خدمات ادا کررہے ہیں اور ساتھ ہی ادھو ٹھاکرے کی جانب سے ادوئے پرشانت ہیرے کے کیس کی پیروی بھی ایڈوکیٹ اسیم کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایڈوکیٹ آسیم ممبئی ہائی کورٹ میں کارپوریشن کیخلاف بہترین کیا کیس لڑیں گے اور کامیاب بھی ہونگے تانہ مالیگاؤں شہر کا کروڑوں روپے برباد ہونے سے بچ جائے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com