کنڑ گھاٹ میں تویرا کار کھائی میں گری ، مالیگاؤں کے 4 افراد ہلاک ، 7 شدید زخمی
کنڑ : 27 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اتوار کی شام منماڑ کے قریب ایک کنٹینر-سوئفٹ کار کے تصادم میں ناسک کے 5 نوجوانوں کے مارے جانے کے واقعہ کے بعد یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مالیگاؤں کے چار لوگوں کی رات کنڑ گھاٹ پر ایک حادثے میں موت ہو گئی۔ ضلع میں ایک ہی دن دو مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تلجا پور اکل کوٹ سے گھر لوٹ رہے عقیدت مندوں کی ٹویرا کار کنڑ گھاٹ میں کھائی میں گر گئی۔ چار افراد ہلاک اور سات شدید زخمی ہو گئے۔ کار میں سوار تمام مسافر مالیگاؤں کے جاجواڑی سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس حادثے میں پرکاش گلاب راو شرکے (عمر 65)، شیلا بائی پرکاش شرکے (60)، ویشالی دھرمیندر سوریاونشی (35) اور پوروا گنیش دیش مکھ (08) کی موت ہوگئی جبکہ انوج دھرمیندر سوریاونشی (20)، جیش دھرمیندر سوریاونشی (17)، سدھیش پروشتم پوار (عمر 12)، کرشنا واسودیو شرکے (4)، روپالی گنیش دیش مکھ (30)، پشپا پرشوتم پوار (35) اور ڈرائیور ابھے پوپٹراو جین (50) زخمی ہوگئے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ حادثہ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ناسک کے رابطہ وزیر دادا بھوسے نے چالیسگاؤں کے ایم ایل اے منگیش چوان کو فون کیا۔ اس کے بعد منگیش چوان نے حادثے کے متاثرین کی مدد کی۔ پولس بھی جائے واردات پر پہنچ گئی۔اس کے بعد چوہان کے کارکنوں اور پولس نے زخمیوں کو گھاٹی سے باہر نکالا۔اس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ایک افسوسناک واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا جب منماڑ کے قریب انکاواڈے ریلوے فلائی اوور پر ایک کنٹینر-سوئفٹ کار آپس میں ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5 نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوانوں کے نام روہت دھنواٹے، شریاس دھنواٹے، للت سونوانے، گنیش سونوانے، پرتیک نائک ہیں اور پانچوں نوجوان ناسک کے رہنے والے ہیں۔ یہ المناک حادثہ منماڑ کے قریب کنڈل گاوں میں واقع مہسوبا دیوستھان میں ایک مذہبی پروگرام مکمل کرنے کے بعد ایولہ کے راستے ناسک واپس آتے ہوئے پیش آیا تھا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com