مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں غیر موسمی موسلا دھار بارش، دو افراد ہلاک، 50 سے زائد مویشیوں کی موت،انگور اور پیاز کی فصلیں تباہ


مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں غیر موسمی موسلا دھار بارش، دو افراد ہلاک، 50 سے زائد مویشیوں کی موت،انگور اور پیاز کی فصلیں تباہ 



ناسک : 27 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع میں اتوار کو غیر موسمی بارش ہوئی۔اس بارش کی وجہ سے دو افراد ہلاک اور 50 سے زائد جانور مر چکے ہیں۔ بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔اس بارش کی وجہ سے انگور اور پیاز کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ اس بارش سے بعض مقامات پر مکانات کو نقصان پہنچا۔ درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے ہیں۔

 ناسک، اگت پوری، دیولا، نندگاؤں، ایولہ ، مالیگاؤں، کلوان، دیولا، چندواڑ پیٹھ تعلقہ میں غیر موسمی بارش ہوئی۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق نپھاڑ تعلقہ میں 25 گاؤں کو نقصان پہنچا ہے۔ نندگاؤں تعلقہ میں کچھ مقامات پر اور نپھاڑ اور چندواڑ تعلقہ کے مشرقی حصے میں 6 سے 7 گاؤں میں ژالہ باری ہوئی ہے۔

 اس غیر موسمی بارش کی وجہ سے سریش مرلی دھر ٹھاکرے (35)، رہائشی بھٹمبا سلہر،  ناسک میں ایک کھیت میں کام کرتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا ہے اسکا تعلق باگلان سے بتایا گیا ہے۔ جبکہ سبھاش وٹھوبا مستسگر (65) پمپلاس، نپھاڑ ، ضلع ناسک دوپہر کے وقت کھیت میں کام کر رہے تھے وہ شدید اولے باری اور بارش کی زد میں آکر کھیت میں ہی دم توڑ گئے۔

ناسک میں اتوار کی دوپہر 1.30 بجے غیر موسمی بارش ہوئی۔ فضا میں ہلکی سی تبدیلی آئی۔ اس کے بعد مالیگاؤں، منماڑ میں بھی بارش ہوئی۔ جمعہ کو سنر میں بھی بے موسمی بارش ہوئی۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے غیر موسم بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔منماڑ مالیگاؤں میں بھی میں ژالہ باری ہوئی۔غیر موسم بارش موسلا دھار تھی۔ اس بارش سے پچھلے کچھ دنوں سے پانی کی شدید قلت سے کچھ راحت ملی ہے۔

 
 موجے پھنس پادا، سرگانہ،ضلع  ناسک کے ایک کسان بنشے دیواجی پوار کی چنچ پاڑا میں جانور پر آسمانی بجلی گرنے سے موت ہو گئی،جبکہ شنکر نسراد کی گائے موجے گھوٹی، اگت پوری، ناسک میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئی اور ایک بھینس مر گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بارش کی وجہ سے 50 کے قریب جانوروں کی موت ہوگئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے