بندوق کی نوک پر اغوا شدہ 23 سالہ لڑکی کے اغوا کا پردہ فاش ، اندور سے لڑکی اور بوائے فرینڈ گرفتار


بندوق کی نوک پر اغوا شدہ 23 سالہ لڑکی کے اغوا کا پردہ فاش ، اندور سے لڑکی اور بوائے فرینڈ گرفتار 



 
 دھولیہ : 30 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ساکری میں ڈاکوؤں کی جانب سے بندوق کی نوک پر 23 سالہ لڑکی کا اغوا اور سونے چاندی کے زیورات کے ساتھ لوٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس واقعہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوجوان خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر ڈکیتی اور اغوا کی سازش رچی تھی۔

 چار روز قبل دھولیہ ضلع کے ساکری قصبے میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کی اور 88,500 روپے کے زیورات لوٹ لیے۔ 23 سالہ نوجوان خاتون نشا شیوالے کو اغوا کر لیا تھا ۔ اب یہ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ سب فرضی تھا جس سے سب حیران ہیں۔

اس معاملے میں پولس نے اندور سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور مزید چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا۔ پولس نے ایکو کار اور بولیرو نامی دو گاڑیاں بھی ضبط کر لی ہیں۔ لڑکی کو مدھیہ پردیش کے سیندھوا سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ونود بھارت ناشککر (38، گایتری نگر، شاجاپور مدھیہ پردیش) کا بوائے فرینڈ ہے اور اسے پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے