خواتین مریضوں سے ہارون انصاری ہاسپٹل کے اسٹاف کی بدسلوکی، سوشل ورکر جمال ناصر و وفد کی کارپوریشن کمشنر سے شکایت
مالیگاؤں :(پریس ریلیز) گذشتہ کئی دنوں سے ہارون انصاری ہاسپٹل میں ڈیلیوری کیلئے آنے والی حاملہ خواتین کے ساتھ ڈاکٹر و اسٹاف بدسلوکی کسطرح غیر اخلاقی حرکت کررہے ہیں سوشل میڈیا پر خبریں گشت کررہی تھی آج سوشل ورکر جمال ناصر و احباب نے متاثرہ خاتون کے سوہر سے گولڈن نگر کالی کھولی میں پہنچ کر پورے معاملے کی جانکاری لی کہ ہارون انصاری ہاسپٹل میں موجود ہیڈ انچارج میڈم ڈلیوری کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ کسطرح پیش آتی ہے..
جس بعد جمال ناصر و احباب نے ایک وفد کی شکل کارپوریشن کمشنر آفس پہنچ کر نائپ کمشنر سچن صاحب سے ملاقات کرکے متاثرہ خواتین کے اہل خانہ کی ویڈیو بتائی کے کس ہارون انصاری ہاسپٹل میں موجود انچارج میڈم ڈلیوری کے لئے آنے والی خواتین کے ساتھ پیش آتی ہیں سیزر کا ڈر بتاکر سول ہاسپٹل ریفر کردیا جارہا ہے آج ایک لیٹر دیکر مطالبہ کیا کہ جلد از جلد کمشنر صاحب ہارون انصاری ہاسپٹل انچارج ڈاکٹر میڈم پر کوئی کارروائی نہیں کرتے ہیں تو ہم سات دنوں کے بعد ہارون ہاسپٹل کے باہر گیٹ پر خواتین کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا تمام باتوں کو سننے کے بعد نائپ کمشنر سچن صاحب نے یقین دلایا ہیکہ کل کمشنر صاحب کے آنے بعد ہم آپ لوگوں کے ساتھ میٹنگ لگوا کر ہارون انصاری ہاسپٹل میں جو انچارج ڈاکٹر میڈم کی وجہ سے پریشانی ہے اسے دور کرینگے آپ لوگ اطمنان رکھیں۔آج کے اس وفد سوشل ورکر جمال ناصر کے علاوہ آمین بھائی. شاہ رخ بھوریا. اشفاق بھائی. فیصل ملک. نورالعین۔ عمران بھائی. فیضان بھائی و احباب شامل تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com