جلوس جشن عید میلاد النبی جمعہ کو صبح آٹھ بجے مدرسہ حنفیہ سنیہ سے حضرت ذکی میاں کی قیادت میں نکلے گا


جلوس جشن عید میلاد النبی جمعہ کو صبح آٹھ بجے مدرسہ حنفیہ سنیہ سے حضرت ذکی میاں کی قیادت میں نکلے گا 


ملکی حالات کے پیش نظر جلوس جمعرات کی بجائے جمعہ کو ، برادران اسلام انتشار کا شکار نہ ہو ، ہم پورے مہینے میں کبھی بھی جلوس نکال سکتے ہیں، آل انڈیا سنی جمعیتہ العلما کیا پریس کانفرنس 




مالیگاؤں : 25 ستمبر(پریس ریلیز) 25 ستمبر بروز پیر کو دوپہر 2 بجے آل انڈیا سنی جمعیت علما مالیگاؤں کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں 12 ربیع الاول کو لیکر آل انڈیا سنی تنظیم کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر 29 ستمبر 2023 بروز جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے مدرسہ حنفیہ سنیہ اسلامپورہ پوری شان شوکت کے ساتھ جشن عید میلاد النبی نکالا جائے گا جو دوپہر 1 بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے پاس اختتام پذیر ہوگا ۔اس كانفرنس سے یوسف الیاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جلوس عید میلاد النبی ﷺ یہ ہمارا 1 سو 4 سالہ جلوس ہے ، ہمارا یہ جلوس بارہ ربیع الاول کی بجائے تیرا ربیع الاول کو نکالا جائے گا ، سبھی عاشقان رسول صبح 8 بجے وقت مقرر پر حاضر رہیں ، میونسپل انتظامیہ اور پولیس محکمہ جلوس کے دوران آنے والی دشواریوں پر توجہ دیتے ہوئے راستوں کی دشواری کو ختم کریں ، یہ جلوس مکمل پر امن ہوتا ہے ، تمام سنی تنظیموں سے بھی اپیل ہیکہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئے اور اس جلوس میں شرکت کر عاشق رسول ہونے کا احساس دلاے ، جلوس میں ڈی جے لگانا حرام ہے نوجوان اس سے گریز کریں ، اس جلوس کو پرامن طور پر اے ٹی ٹی ہائی اسکول پر اختتام پذیر کرنا ہے ،
 
 ملک کے حالت کے پیش نظر ممبئی خلافت ہاؤس میں ہمارے علما کرام نے ایک جگہ جمع ہوکر یہ فیصلہ کیا ہے کہ بارہ ربیع الاول کا جلوس جمعرات کی بجائے 13 ربیع الاول جمعہ کو نکالا جائے ، جو افراد قوم میں انتشار پیدا کررہے ہیں اللّه انھیں ہدایت دیں ، ہم کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے شہر میں بدامنی پیدا ہو ، اس جلوس کی قیادت حضرت زکی میاں کرینگے ۔

نورالعین صابری نے کہا کہ جلوس عید میلاد النبی کے موقع پر ملک کے حالت اس بات کی اجازت نہیں دیتے کے ہم کوئی ایسا فیصلہ کریں ، جمعہ کے دن حکمت عملی کے تحت جلوس کو نکالا جائے اس طرح کا فیصلہ علماء کرام نے لیا ہے ، مالیگاؤں شہر میں کوئی بات یا کوئی تحریک اٹھتی ہے تو پوری دنیا میں جاتی ہے ۔یہ جلوس اپنی شان شوکت کے ساتھ نکالا جائے گا ، انتظامیہ سے گزارش ہیکہ شہر بھر میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر لگنے والی دکانوں کو بھی سہولت دیں ۔ڈاکٹر رئیس رضوی نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں یہ جلوس ایک صدی سے نکل رہا ہے جس کی شان شوکت بڑھتی ہی جارہی ہے ، جسے دیکھ کر کچھ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہم انکے حق میں دعا گوہ ہے ۔
اس موقع پر ساجد بھورا میمن نے کہا کہ جلوس عید میلاد النبی اس شہر میں اپنی شان و شوکت کے ساتھ نکلتا تھا ، نکلتا ہے اور نکلتا رہے گا ، ہم سمست میمن جماعت اس جلوس کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔آخر میں مولانا واجد علی یار علوی نے کہا کہ سابقہ روایتوں کے مطابق جشن عید میلاد النبی کا جلوس اپنے وقت پر طے شدہ راستوں سے نکلے گا ، جب جب ہمیں بارہ ربیع الاول کی تاریخ ملے ہم تب تب آپ کی شان میں جلوس نکالتے رہے ، تاقیامت یہ جلوس نکلے گا ، ہم تمام برداران اسلام و برادران وطن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ راستوں پر آتی کرمن نہ کریں ، ہم سبھی کو امن کے ساتھ زندگی گزرنے کی اپیل کرتے ہیں ، انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کے عوام میں اور جلوس میں کسی طرح کی کوئی رخنہ اندازی نہ ہو اس بات کا خیال رکھیں ، ہمارے بڑوں نے اعلان کیا اسکے مطابق ہم جلوس نکال رہے ہیں ، اور ہم دن آگے پیچھے کر سکتے یہاں تک پورے مہینے میں کبھی بھی جلوس نکال سکتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے