کالج آف انجینئرنگ منصورہ مالیگاؤں میں "انٹرپرینرشپ اینڈ اسٹارٹ اپ " پر کامیاب سیمینار
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس ( کالج آف انجینئرنگ و پالی ٹیکنیک منصورہ) میں قائم ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ سیل کے زیر اہتمام بروز جمعرات 21 ستمبر 2023 کو انجینئرنگ ڈگری کے سال آخر میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے "انٹر پرینرشپ اینڈ اسٹارٹ اپ" ایک کامیاب سیمینار منعقد کیا گیا۔
اس سمینار میں ناسک انجینئرنگ کلسٹر سے محترمہ اکشتا جادھو ( اسسٹنٹ مینجر ، انویشن اینڈ انکیو بیشن سینٹر) اور محترمہ نلیشا شندھے ( اسسٹنٹ منیجر ،اسکل ڈیولپمنٹ ہب) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سال آخر میں زیر تعلیم کمپیوٹر، الیکٹریکل، سول ، میکانیکل اور الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کے طلباء و طالبات کی رہنمائی فرمائی۔ اس موقع پر محترمہ اکشتا جادو کا پرنسپل ڈاکٹر عقیل احمد شاہ نے استقبال کیا اور محترمہ نلیشا شندھے کا ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر سلمان بیگ نے استقبال کیا۔
محترمہ اکشتا جادھو نے انٹرپرینرشپ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ انھوں نے کاروبار اور کمپنی ( اسٹارٹ اپ)کو کس طرح شروع کیا جاتا ہے ؟ نیز کسی بھی آئیڈیا کو کس طرح سے عملی جامعہ پہنایا جاتا ہے ؟اور مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے؟ان تمام پہلوؤں پر طلبہ کی رہنمائی فرمائی۔ انھوں نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی امداد اور پالیسیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی۔
اس پروگرام کی شروعات مومن عبدالرحمن ( طالب علم، کمپیوٹر انجینئرنگ) نے تلاوت قرآن مجید سے کی۔ وہیں اس پروگرام کی بہترین نظامت اور رسم شکریہ پروفیسر عفیفہ رفیق ( شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ) نے پیش کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں پروفیسر عدیل انصاری ( ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ آفیسر)، پروفیسر رشید نور ، پروفیسر عابد علی اور دیگر اسٹاف نے بھر پور تعاون پیش کیا۔
واضح رہے مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ سیل کے ذریعے طلبہ کو مختلف کمپنیوں میں جاب دلائی جا رہی ہے ۔نیز سال آخر میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ سمینار ، انٹرنشپ ، جاب ڈرائیو ، اور دیگر طرح سے طلبہ کو روزگار سے جوڑا جا رہا ہے۔ نیز انھیں خود مختار بنانے کیلئے انٹر پرینرشپ اینڈ اسٹارٹ اپ جیسے پروگراموں کو ترتیب بھی دیا جا رہا ہے۔ پلیس منٹ سیل کی انتھک محنت اور کالج انتظامیہ کی جدوجہد سے ہر سال پلس منٹ کے فیصد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کالج آف انجینئرنگ کے بہت سارے طلبہ معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں بر سر روزگار ہیں۔ اس کے علاوہ کالج ہذا میں طلبہ کیلئے ریسرچ اینڈ انکوبیشن سینٹر بھی بنایا گیا ہے جس میں ڈاکٹر نوید حسین ( ریسرچ ڈین) اپنی تحقیقی خدمات کے ساتھ طلبہ کی رہنمائی فرما رہے ہیں۔
٭٭٭
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com