دہشت گری کے شبہ میں اے ٹی ایس اور آئی بی کی منماڑ میں کارروائی ، ایک شخص کو حراست میں لیکر صبح تک تفتیش کی گئی



دہشت گری کے شبہ میں اے ٹی ایس اور آئی بی کی منماڑ میں کارروائی ، ایک شخص کو حراست میں لیکر صبح تک تفتیش کی گئی 
 



  
 مالیگاؤں :20 ستمبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ) گنیش اتسو کے پہلے دن ہی آئی بی اور اے ٹی ایس نے منماڑ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے ۔ وہ شخص منماڑ میں گنیش منڈل کی شوٹنگ کے بعد ٹرین سے جا رہا تھا ۔ اسے نگرسول نامی دیہات میں حراست میں لیا گیا تھا۔ جس کے بعد بتایا گیا ہے کہ اسے صبح تک مکمل پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

 منما شہر میں ایف سی آئی، آئل ڈپو، ریلوے فیکٹری، ریلوے جنکشن جیسے بڑے منصوبے ہیں۔اس لیے تفتیشی نظام کو ہمیشہ شک رہتا ہے کہ یہاں کوئی حادثاتی کارروائی ہو سکتی ہے۔ اس لیے یہاں اگر کوئی مشکوک چیز پائی جاتی ہے تو اس کی فوراً چھان بین کی جاتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس شخص کو گنیش اتسو کی فلم بندی کے دوران مشتبہ ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ اس شخص کو IB انٹلی جنس بیورو اور اینٹی ٹیریرسٹ اسکواڈ ATS نے منماڑ میں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔اس کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔پولس کی جانب سے ابھی مزید تفصیلات کام انتظار ہے ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے