مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوشش سے دو کروڑ روپے کے فنڈ سے ہزار کھولی پہلی گلی میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کا سنگ بنیاد
تقریب میں یونس عیسٰی،رضوان خان سر، تنویر ذوالفقار حسین سیٹھ کمپاؤنڈ وغیرہ کی شرکت
مالیگاؤں: 18 ستمبر (پریس ریلیز) بروز پیر 18 ستمبر کو بعد نماز عصر مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کی کوششوں سے نگر وکاس کے دو کروڑ خطیر فنڈ سے ہزار کھولی پہلی گلی میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کے سنگ بنیاد کے افتتاح کے موقع پر ایک مختصر سی افتتاحی تقریب قائد و سالار وہاٹسپ گروپ کی جانب منعقد کی گئی، اس تقریب میں 2019 کے اسمبلی الیکشن کے وقت کے تمام ساتھی جس میں بالخصوص شیخ یونس عیسٰی، رضوان خان سر ، کارپوریٹر تنویر ذوالفقار حسین سیٹھ کمپاؤنڈ ، اور دیگر ہزار کھولی کے معززین اور دیگر علاقوں کے محبانِ مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی موجود تھے، اس موقع پر مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ہاتھوں یونس عیسٰی، رضوان خان سر ، تنویر ذوالفقار ، ظہیر اشرفی، صوفی سعید، اور دیگر سرکردہ شخصیات کا پھول و شال کے ذریعے استقبال کیا گیا، ابتدائی مقرر کے طور پر اطہر حسین اشرفی اور صدارتی خطبہ شہر کی بزرگ سیاستداں الحاج شیخ یونس عیسٰی نے اپنی باتیں عوام کے سامنے رکھی۔
بعد از میڈیا کے نمائندوں کے سامنے آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ 2019 کے اسمبلی الیکشن کے چناؤ کے بعد کئی ماہ حکومت کے بننے میں لگے، اور اسوقت کی سرکار بنانے والے لوگ نے ہمارا سپورٹ مدد مانگی مگر ہماری پارٹی کی پالیسی کے تحت ہم فرقہ پرست جماعتوں کو سپورٹ نہیں کریں گے شوسینا مہا وکاس اگھاڑی میں شامل تھی اس لیے ہم نے سپورٹ نہیں کیا تھا اور حکومت بننے کے بعد دو سال کا عرصہ کرونا وائرس لاک ڈاون میں گزر گیا، تیسرے سال میں مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت گرگئی،جو نئی سرکار بنی اس نے ماضی کے تمام کاموں کو اسٹے ڈال دیا، اور گزشتہ سال بھر سے زائد عرصے سے مہاراشٹر میں کیا ہوا رہا یہ پورا ملک دیکھ رہا ہے ایسے نامساعد حالات میں ہم نے جدوجہد کی کوشش کرتے رہے اور اللہ تعالیٰ کا کرم رہا ہمیں حکومت سے فنڈ ملا، ہم اس شہر میں تعمیر و ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں بقول یونس عیسٰی صاحب کے اب دونوں کے منہ بند ہو گئے، لوگ کہتے تھے مفتی صاحب کام نہیں کرتے، اور 2009 سے 2014 کے درمیان جو صورتحال تھی مَیں ایک جملہ میں کہنا چاہوں گا کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا جو سرکار تھی وہ فنڈ نہیں دیتی تھی مقامی سیاسی مخالفین نے ذہن سازی کی تھی اگر انکو فنڈ دیا جائے گا تو پارٹی کمزور ہوگی اور پارٹی کی شاخ کو نقصان پہنچے گا، مگر ماضی کی رکاوٹیں اور تجربات ہمیں آج کام آیا، آج مخالف بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کام نہیں کر رہے ہیں، آج دو کروڑ روپے سے یہ روڈ بننے والا ہے مَیں آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ وارڈ نمبر چھ میں ہم نے تقریباً نو کروڑ روپے کے فنڈ سے کاموں کو انجام دیا ہے منظوری کے بعد ورک آرڈر ہوچکا ہے کئی کام پایہ تکمیل تک پہنچا ہے اور کچھ ہونے والے ہے،اسی طرح سے سلام چاچا روڈ شکاری کی ہوٹل سے عائشہ نگر قبرستان تک کا سمینٹ کانکریٹ روڈ، بنے گا اور مضبوط اور پائیدار بنے گا، اور ہزار کھولی پہلی گلی ایسی بنے گی لوگ اسکی مثال دیں گے مزید مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا عربی کا جملہ ہے جسکا ترجمہ ہے رہو سہو بھائیوں کی طرح معاملہ کرو اجنبیوں کی طرح، رضوان سر سے مَیں نے کہا سر کام اچھا عمدہ کوالیٹی میں ہونا چاہیے، آپ نے نگرانی کریں گے مَیں بذات خود اور میرا بیٹا حافظ عبداللہ اور انصاری محمد حسین بھی اس روڈ کیلئے نگرانی کریں گے سرکار کے فنڈ کا بہتر استعمال ہونا چاہیے اور رضوان سر نے وعدہ کیا ایسا روڈ بنے گا آگے اور پیچھے کی گلی والے مثال دیں گے. وارڈ نمبر 6 میں گوند باڑہ سے معصوم سائزنگ تک روڈ بنے گا عائشہ نگر قبرستان میں جنازہ ہال، تقریباً پچاس لاکھ روپے فنڈ سے، حمیدالنیادی مسجد کے اطراف کی گلیوں میں روڈ، سروے نمبر 57 میں، شیو روڈ، ہزار کھولی پہلی گلی یہ سب نو کروڑ روپے کے فنڈ وارڈ نمبر چھ میں دیا گیا ہے اور ہم نے ضرورت کے پیش نظر فنڈ دیا ہے ووٹنگ کے مد نظر نہیں، مَیں ہزار کھولی اور آگرہ روڈ کے علاقے کے لوگوں کا بہت بہت شکرگزار ہوں، انھوں نے 2019 میں الیکشن کے وقت جو ماحول تھا امید سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئی اور مخالفین کی راۓ و سوچ کو بدل کر رکھ دیا تھا تھری فیس سوٹ پہن کر جانے والے سر جھکا کر باریک پتلی گلی سے نکل گئے اور اس طرف کی بنیادی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے 9 کروڑ روپے کا بجٹ ڈالا ہے مَیں حکومت کا بھی شکر گزار ہوں انھوں ہمیں دس کروڑ روپے کا فنڈ دیا،آٹھ کروڑ روپے فنڈ سے تعمیراتی کاموں کی انجام دہی ہو رہی ہیں اسکے بعد ڈھائی کروڑ روپے فنڈ بچا اور ہم نے اسے مولانا عبدالحمید نعمانی رح پل کیلئے دیا مگر اس پُل کا تخمینہ تقریباً چھ کروڑ روپے ہیں، اور مزید فنڈ کیلئے ہم جدوجہد کر رہے ہیں کہ مولانا عبدالحمید نعمانی رح کے نام سے منسوب پُل ویسا ہی بنے جیسا مولانا کی شخصیت تھی آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے اور ان شاءاللہ جلد ہی مولانا عبدالحمید نعمانی پُل بنے گا اور مَیں اپنی بات ختم کرتا ہوں یونس عیسٰی کی بات پر اسٹیج لگے گا محفلیں سجے گی لوگ آے گے سوالات ہماری طرف سے ہونگے اور جواب وہ دیگے اور ہم نے جو کچھ سنا ہے اسکا جواب دیا جائے گا.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com