انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کے 500 کروڑ کے ٹینڈر میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی تیاری، مالیگاؤں کی عوام بیدار رہیں




بدعنوان کمشنر نے مالیگاؤں کے کروڑوں روپے لوٹنے کا منصوبہ بنایا ، اینٹی کرپشن بیورو ،ای ڈی اور حکومت کو شکایت


انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کے 500 کروڑ کے ٹینڈر میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی کی تیاری، مالیگاؤں کی عوام بیدار رہیں 


سیاسی سرپرستی میں کمشنر بیت المال کو لوٹ رہے ہیں، پولس کیس درج کیا جائے، آصف شیخ کی سنسنی خیز پریس کانفرنس 



مالیگاؤں : 18 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کے 500 کروڑ روپے کے ٹینڈر کو لیکر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔14 اگست کو تینڈر جمع ہوچکے ہیں اور ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن ٹینڈر ابھی تک کیوں کھولا نہیں گیا؟ مہاراشٹر جیون پرادھیکرن MJP نے 22 اگست کو مالیگاؤں کارپوریشن کو خط لکھ کر اس پروجیکٹ سے علیحدگی کیوں اختیار کی؟ اور کارپوریشن کو کہا کہ ہمیں مالیگاؤں کارپوریشن میں کام نہیں کرنا ہے ۔حالانکہ انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کی ڈیزائن، ٹینڈر اور اسٹیمیٹ ایم جے پی نے تیار کیا ۔ٹینڈر جمع ہونے کے بعد پری بٹ ہوتی ہیں جس میں ایم جے پی کے آفیسران انجینئرس شامل رہتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ ایم جے پی نے اتنے بڑے کام سے انکار کردیا؟ 500 کروڑ روپے کے انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم کے کاموں میں کیا کوئی بہت بڑی سازش تو نہیں ہورہی ہے؟ انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر کو حاصل کرنے کیلئے آپس میں منصوبہ بندی کی گئی اور صرف اپنے من موافق تین ٹھیکہ داروں کے ٹینڈر کو ہی جمع کروایا گیا ۔بقیہ ٹھیکہ داروں کو دھمکی دی گئی کہ آپ اس ٹینڈر میں حصہ نہ لیں ۔ٹینڈر بھرنے کی آخری تاریخ کو تین بجے تک کارپوریشن کے منصوبہ کے مطابق صرف تین ٹینڈر ہی بھرے گئے لیکن عین وقت پر چار بجے کے قریب کسی چوتھے ٹھیکہ دار نے ٹینڈر بھر دیا جس سے کارپوریشن و تینوں ٹھیکہ داروں میں کھلبلی مچ گئی ۔اور انکی جو منصوبہ بندی تھی کہ 500 کروڑ روپے کے کاموں میں 100 کروڑ روپے کا گھپلہ کیا جائے وہ ناکام ہوتی نظر آرہی ہے ۔اسطرح کا الزام آصف شیخ رشید نے کارپوریشن پر آج عائد کیا ہے ۔موصوف نے اردو میڈیا سینٹر میں اردو مراٹھی صحافیوں کی پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس سازش میں سیاسی دباؤ بھی صاف نظر آتا ہے ۔اور کارپوریشن ان تینوں ٹھیکہلہ داروں سے مل کر سیاسی دباؤ میں چوتھے ٹینڈر کو ڈسکوالیفائی کرنے کی سازش کررہی ہے ۔تاکہ انہیں سو کروڑ روپے کے گھلپہ کرنے میں آسانی ہوسکے ۔


آصف شیخ نے کہا کہ شاید اسی وجہ سے ایم جے پی نے اپنے آپ کو علیحدہ کرلیا ہے اور وہ کسی بڑی سازش کے تحت اس پورے کھیل کو انجام دے رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر چار ٹینڈر جمع ہوئے ہیں تو ہھر چاروں ٹینڈر کو کھولا جائے اور اگر چاروں ٹینڈر کو کھولا جاتا ہے تو پھر مالیگاؤں لی عوام کو لگے گا کہ اس میں مقابلہ ہوا ہے اور قانونی شرائط پر کھرا اترنے والی کمپنی کو ٹھیلہ دیا گیا ہے اور اگر صرف تین ٹینڈر کھولے جاتے ہیں اور ایک کمپنی کا ٹینڈر نہ کھولتے ہوئے اسے باہر کیا جاتا ہے تو پھر مالیگاؤں کی عوام سمجھ لیں کہ اس میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہونے جارہی ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس ٹینڈر میں سو کروڑ روپے کا گھپلہ کرنے کی سازش کی جارہی ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر اپسیٹ ویلو مناسب قیمت سے زائد پر یہ ٹینڈر دیا جاتا ہے تو اس میں سو سے دیڑھ سو کروڑ روپے کی بدعنوانی ہوگی آور یہ کروڑوں روپے کارپوریشن کو ادا کرنے ہونگے جس سے کارپوریشن خزانہ پر برا اثر پڑے گا جس سے بیت المال کنگال ہوجائے گا ۔آصف شیخ نے شہر کی عوام بالخصوص ندی کے اِس پار مشرقی حصے اور ندی کے اُس پار مغربی مالیگاؤں کے شریان اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور ٹینڈر پر نظر بنائے رکھیں تاکہ کسی قسم کی بدعنوانی نہ ہو سکے ۔اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر مالیگاؤں شہر کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا آور اسے ٹیکس کی شکل میں عوام کی جیب سے وصول کیا جائے گا ۔


آصف شیخ نے کہا کہ صحافیوں کو بھی اس ٹینڈر پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمشنر اس شہر کیلئے خطرہ ہے ۔وہی شہر کو لوٹنے آیا ہے ۔آصف شیخ نے کمشنر کے کچھ کاموں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ موسم ندی میں جو دھکہ بنایا جارہا ہے اس کا اسٹیمیٹ 13 کروڑ روپے ہے لیکن کمشنر نے 24 فیصد زائد رقم سے دیا ہے جس میں ساڑھے تین کروڑ روپے مالیگاؤں کارپوریشن کو ادا کرنے ہونگے ۔اسی طرح سو کروڑ روپے کے کاموں سے شہر کی کایا پلٹ کرنے کا واویلا مچانے والوں نے اس ٹینڈر کو بھی دس فیصد سے زائد کا ٹھیکہ دیا ہے جس میں کارپوریشن کا دس کروڑ روپے زائد خرچ ہوگا جس کا بوجھ بھی مالیگاؤں کیا عوام کو زبردستی برداشت کرنا پڑے گا ۔اس کے علاوہ آصف شیخ نے کہ جب سے کمشنر راج آیا ہے تب سے 70 فیصد کاموں کے ٹینڈرس اضافی رقم سے دئے گئے ہیں جو مالیگاؤں شہر کے کروڑوں روپے کو لوٹنے کی تیاری کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا اس کمشنر پر ہمیں بھروسہ نہیں ہے یہ شہر کو لوٹنے آیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کمشنر کے تمام کاموں کی شکایت لیکر میں ممبئی میں اینٹی کرپشن بیورو چیف سے شکایت کروں گا ۔اسی طرح مہاراشٹر حکومت کے شہری ترقیات کو شکایت کروں گا اور مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و ڈیوژنل کمشنر اور پولس ڈپارٹمنٹ کو بھی شکایات کی ایک کاپی دونگا ۔اسی کیساتھ ای ڈی میں بھی شکایت کی جائے گی اور مطالبہ کروں گا کہ اس شخص کی مکمل انکوائری کی جائے اور کمشنر پر ایف آئی آر درج کی جائے ۔آصف شیخ نے کمشنر کے تعلق سے کہا کہ اس کمشنر نے ماضی میں بھی کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا ہے جس کا ثبوت ہمارے پاس ہے اور اس شخص پر پولس کیس بھی ماضی میں ہوا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اگر اس اہم عہدے پر رہ کر کمشنر ابھی بھی کروڑوں کا گھپلہ کررہا ہے تو اس بات سے بعید نہیں کہ کمشنر پر بڑے سیاسی لیڈران کا آشیرواد ہے ۔اس لئے مالیگاؤں شہر کی تمام عوام چاہیے ہندو ہو یا مسلم سکھ عیسائی دلت سب مل کر انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر پر نظر رکھیں اور ہماری سرکار سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بدعنوان کمشنر کو فوری پر مالیگاؤں سے رخصت کیا جائے اور انکوائری کی جائے ۔اس پریس کانفرنس میں آصف شیخ کے علاوہ اسلم انصاری ،شکیل بیگ بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے