چاندوڑ میں خوفناک حادثہ ، کار اور کنٹینر میں تصادم ، کارپوریٹر سمیت تین افراد ہلاک



چاندوڑ میں خوفناک حادثہ ، کار اور کنٹینر میں تصادم ، کارپوریٹر سمیت تین افراد ہلاک




 مالیگاؤں : 18 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)آج صبح چاندوڑ کے قریب ایک تیز رفارت کار اور کنٹینر کے درمیان تصادم کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔یہ خوفناک حادثہ ممبئی آگرہ ہائی وے پر سامنے پیش آیا۔اس حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
 حادثے میں مرنے والوں کو آج صبح ناسک سے پنچ نامہ کیا جارہا ہے، تفصیلات کے مطابق چاندوڑ کے قریب ممبئی آگرہ ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں مرنے والے سبھی دھولیہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ دھولیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارپوریٹر کرن اہیراؤ اور ان کے دیگر ساتھیوں کا حادثہ میں موت واقع ہوگئی ۔یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد پولیس اور سوما ٹول ویز کمپنی کی ایکسیڈنٹ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ یہاں آباد کاری کا کام شروع ہو چکا ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر کچھ دیر تک ٹریفک جام رہا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے